شعبۂ اسٹریٹجک اینڈ کارپوریٹ افیئرز 

مقصد
تمام فریقوں کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کرنے کے ذریعے سنگ ہائے میل کے بروقت حصول کو یقینی بنا کر اسٹریٹجک اور کارپوریٹ منصوبہ بندی کے عمل کے لحاظ سے ایک پختہ کار مرکزی نقطے کے طور پر خدمت میں فضیلت حاصل کرنا۔

نصب العین
ہنرمند وسائل کا خزانہ تشکیل دینا اور قائم رکھنا جو اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے اسٹریٹجک اور کارپوریٹ منصوبوں کے نفاذ میں مدد اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔

ہمارے بارے میں
شعبۂ اسٹریٹجک اینڈ کارپوریٹ افیئرز (ایس سی اے ڈی) کو ایس بی پی بی ایس سی کے کارپوریٹ نگرانی کے نظم و نسق کی معاونت کا کردار تفویض کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے اسے بی ایس سی کے کارپوریٹ سیکریٹریل ذمہ داری دی گئی ہے اور یہ بورڈ آف ڈائریکٹرز اور اس کی کمیٹیوں کی معاونت کرتا ہے تاکہ وہ اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اسی طرح، شعبہ بورڈ اور انتظامیہ کے مابین واسطے کا کام کرتا ہے تاکہ اس بات کی یقین دہانی کرواسکے کہ بورڈ کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا گیا ہے۔

یہ اسٹریٹجک منصوبوں کی تشکیل اور ان کے نفاذ میں انتظامیہ کی مدد کرنے اور ایس بی پی بی ایس سی کے مقصد اور نصب العین کے مطابق کاروباری اہداف کا تعین کرتا ہے۔ ایس سی اے ڈی اپنے نظاموں اور طریقہ کار کی تقسیم (ایس پی ڈی) کے ذریعے کاروباری عمل کی نوتشکیل کی سرگرمی میں مدد دینے کے ساتھ کاروباری منصوبہ بندی کی مشق میں معاونت اور نگرانی بھی کرتا ہے تاکہ بی ایس سی کے آپریشنز کی اثرانگیزی اور مستعدی کو بہتر بنایا جاسکے۔









  انعامی بانڈز
برائے رابطہ
روپے کو پہچانو
آسامیاں
ایس بی پی بی ایس سی آرڈیننس
علاقائی دفاتر
مطبوعات
اسپورٹس کمیٹی
لسٹ آف مینیجنگ ڈائریکٹر ا
یس بی پی بی ایس سی
(2002ء تاحال)
پہلا صفحہ
بورڈ آف ڈائریکٹرز
شعبے