شعبۂ فارن ایتسچینج ایجوڈیکیشن 

مقصد
ایک مضبوط اور متحرک ٹیم تیار کرنا جو کارگر اور مؤثر طریقے سے ایجوڈیکیشن کے عمل کو سرانجام دے سکے۔

نصب العین
ایک آزاد شعبہ جسے پاکستان کے معاشی مفادات کی حفاظت کے لیے شکایات کے منصفانہ تصفیے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین اور قوانین کی طرف سے دیے گئے حقوق کی ضمانت کو بھی یقینی بنانا ہے۔

ہمارے بارے میں
زرِ مبادلہ ضوابطی ایکٹ میں 1987ء کے دوران کی گئی ترمیم کی تعمیل میں ایس بی پی-بی ایس سی صدر دفتر اور اس کے فیلڈ دفاتر میں زرِ مبادلہ سے متعلق متعدد عدالتیں بنائی گئیں۔ ان عدالتوں کا مقصد برآمدی رقوم مقررہ مدت کے اندر ملک میں واپس نہ لانے اور زرِ مبادلہ کے غلط استعمال سے متعلق خلاف ورزیوں کے مقدمات کے فیصلے کے لیے ایجوڈیکیشن کا طریقہ کار وضع کرنا تھا ۔
شعبۂ زرِ مبادلہ ایجوڈیکیشن زرِ مبادلہ کی ایجوڈیکیشن کی ان عدالتوں کا انتظام کرتا ہے۔ اس طرح کی مجموعی طور پر 9 ایجوڈیکیشن عدالتیں ہیں- چار کراچی میں، دو لاہور میں، اور ایک ایک سیالکوٹ ، فیصل آباد اور ملتان میں۔ ان عدالتوں کا کام شکایت کنندہ یعنی شعبہ زرِ مبادلہ آپریشنز کی طرف سے نادہندہ برآمد کنندگان کے خلاف دائر کی گئی شکایات پر عدالتی فیصلہ کرنا ہے۔یہی عدالتیں بینک دولت پاکستان اور ایس بی پی-بی ایس سی کی جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی پر مجاز ڈیلروں (کمرشل بینکوں) کے خلاف شکایات پر بھی قانونی فیصلہ دیتی ہیں۔









  انعامی بانڈز
برائے رابطہ
روپے کو پہچانو
آسامیاں
ایس بی پی بی ایس سی آرڈیننس
علاقائی دفاتر
مطبوعات
اسپورٹس کمیٹی
لسٹ آف مینیجنگ ڈائریکٹر ا
یس بی پی بی ایس سی
(2002ء تاحال)
پہلا صفحہ
بورڈ آف ڈائریکٹرز
شعبے