شعبۂ انتظام زر (سی ایم ڈی) 

ہمارے بارے میں
شعبۂ انتظام کرنسی (سی ایم ڈی) ملک بھر میں اچھے معیار کے حامل بینک نوٹ اور سکوں، قومی انعامی بانڈز، خصوصی اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہے۔ شعبہ انتظام کرنسی اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی صاف نوٹ پالیسی کے مطابق نامناسب نوٹوں کو منظم اور محفوظ طریقے سے گردش سے نکال کر انہیں تلف کر دیا جائے۔
ایس بی پی بی ایس سی کے مختلف فیلڈ دفاتر کے تعاون سے یہ شعبہ کمرشل بینکوں، عوام اور اہم حکومتی اداروں جیسے بیرونی فریقوں کے لیے آگاہی کے پروگرام بھی منعقد کرتا ہے تا کہ ’’زیر گردش بینک نوٹوں کی سیکورٹی خصوصیات‘‘ اور ’’اسٹیٹ بینک کی صاف نوٹ پالیسی‘‘ کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکے۔ ایسے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد زیر گردش جعلی نوٹوں کا انسداد اور مارکیٹ میں صاف نوٹوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ سی ایم ڈی کرنسی نوٹوں میں جعلسازی کی روک تھام کے لیے اقدامات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اشتراک کرنے کے ساتھ بہتر آلات کے استعمال اور فارینزک لیب کے قیام کے ذریعے جعلسازی کو چیک کرنے کی استعداد بھی مسلسل بڑھا رہا ہے۔
یہ شعبہ بینک دولت پاکستان کے متعلقہ شعبوں کو بھی ان امور پر فیڈبیک فراہم کرتا ہے:

الف: ماضی میں استعمال کے رجحانات، معیشت کی متوقع نمو وغیرہ جیسے عوامل کی بنیاد پر نئے نوٹوں اور سکوں کی طلب کے بارے میں پیش گوئی کرنا
ب: کرنسی نوٹوں کی سیکورٹی خصوصیات میں بہتری لانا
ج: باضابطہ درخواست دینا اور اشاعت/ بینک نوٹوں کی باضابطہ درخواست دینا

اس مقصد کے لیے شعبہ پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس (پی ایس پی سی)، پاکستان منٹ، سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) اور نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔
یہ شعبہ ملکی مارکیٹ کے حالات، مستقبل کے چیلنجوں اور بہترین عالمی روایات سے ہم آہنگ جامع اور جدید خود کار طریقے متعارف کراتے ہوئے پاکستان میں کرنسی کے آپریشنز کو مسلسل اپ گریڈ کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔









  انعامی بانڈز
برائے رابطہ
روپے کو پہچانو
آسامیاں
ایس بی پی بی ایس سی آرڈیننس
علاقائی دفاتر
مطبوعات
اسپورٹس کمیٹی
لسٹ آف مینیجنگ ڈائریکٹر ا
یس بی پی بی ایس سی
(2002ء تاحال)
پہلا صفحہ
بورڈ آف ڈائریکٹرز
شعبے