بینک دولت پاکستان نے پاکستان میں ڈجیٹل بینکوں کے قیام کا ضوابطی فریم ورک جاری کر دیا ہے ۔ بینکوں کے کاروبار میں ان ڈجیٹل بینکوں کو ایک جداگانہ اور امتیازی زمرے کی حیثیت حاصل ہوگی۔ ایک ڈجیٹل بینک کی تعریف یہ ہے کہ یہ تمام اقسام کی مالی مصنوعات اور خدمات لوگوں کو دیتا ہے لیکن کسی عمارت میں واقع برانچ کی بجائے یہ سہولتیں دراصل ڈجیٹل پلیٹ فارموں یا الیکٹرانک ذرائع سے فراہم کی جاتی ہیں۔
![]() | مالی شمولیت کا فروغ |
---|---|
![]() |
مالی خدمات سے محروم اور نیم محروم طبقوں کو قرضوں تک رسائی دینا |
![]() |
کم لاگت ڈجیٹل مالی خدمات کی فراہمی |
![]() |
بینکاری میں مالی ٹیکنالوجی کے اطلاق اور جدت طرازی کی حوصلہ افزائی |
![]() |
صارفین کو نت نئے تجربات سے روشناس کرانا |
![]() |
ڈجیٹل ایکوسسٹم کو مزید ترقی دینا |
اس فریم ورک کے تحت اسٹیٹ بینک دو اقسام کے ڈجیٹل بینک کے لائسنس جاری کرے گا: 1) ڈجیٹل ریٹیل بینک (ڈی آر بی) ، اور 2) ڈجیٹل فل بینک (ڈی ایف بی)۔ ڈی آر بی بنیادی طور پر ریٹیل صارفین پر توجہ دیں گے،جبکہ ڈی ایف بی ریٹیل صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری اور کارپوریٹ اداروں کے ساتھ کام کر سکیں گے۔ تجرباتی مرحلے کے دوران ڈی آر بی کے لیے کم از کم سرمائے کی شرط 1.5 ارب روپے مقرر کی گئی ہے، جسے تین سال کے عبوری عرصے کے دوران بتدریج بڑھا کر 4 ارب روپے کر دیا جائے گا۔ عبوری مرحلے کی تکمیل پر ڈی آر بی کو ڈی ایف بی کا لائسنس جاری کیا جا سکے گا بشرطیکہ وہ کم از کم سرمائے کی شرط کو پورا کرے اور پیش رفت کا دو سالہ مرحلہ مکمل کرے۔
ویسے تو یہ فریم ورک ایک نیا ڈجیٹل بینک قائم کرنےکے لیے بنایا گیا ہے، تاہم اگر روایتی بینک/ مائکرو فنانس بینک (ایم ایف بی) ایک قابلِ عمل مثال پیش کریں اور ڈجیٹل مالی خدمات (ڈی ایف ایس)کی اطمینان بخش کارکردگی دکھائیں تو وہ اپنے ادارے کو ایک ڈجیٹل بینک میں تبدیل کرنے کی اسٹیٹ بینک سے درخواست کر سکتے ہیں۔
درخواستیں 31 مارچ 2022ء تک قبول کی جائیں گی۔ |
![]() |
---|---|
اسٹیٹ بینک نے فیصلہ کیا ہے کہ ابتدا میں ڈجیٹل بینکوں کے پانچ (05) تک لائسنس دیے جائیں گے۔ | ![]() |
[email protected]ڈجیٹل بینکوں کے لائسنس کے لیے درخواستیں اس پتے پر بھجوائیے
[email protected]سوالات اس پتے پر بھجوائیے
مرحلہ
درخواست اطمینان بخش ہو تو اسٹیٹ بینک 6 ماہ کے لیے جاری کرے گا۔
مجوزہ بینک کو ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کی حیثیت سے انکارپوریٹ کیا جائے گا۔
مرحلہ
اصولی منظوری کے حصول کے لیے، این او سی کے نظام الاوقات کے اندر درخواست دیں بشرطیکہ این او سی میں دی گئی شرائط و ضوابط کی تعمیل کر لی گئی ہو۔
میعاد: اصولی منظوری کی تاریخ سے12مہینے۔ اس میں توسیع اسٹیٹ بینک کی منظوری سے مشروط ہے۔ میعاد کے خاتمے سے کم از کم دو مہینے قبل درخواست دینا ہوگی۔
مرحلہ
اصولی منظوری کی میعاد کے اندر تجرباتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے محدود لائسنس کی درخواست دیں۔
شرائط (1) آپریشنل تیاری کا حصول (2) اصولی منظوری کے تحت شرائط و ضوابط کی تعمیل، بشمول کم از کم سرمائے کی شرط۔
اسٹیٹ بینک برمقام معائنہ کر کے آپریشنل تیاری کا جائزہ لے گا۔
مرحلہ
اگر آپریشنل تیاری کی جانچ سمیت اسٹیٹ بینک کے تمام تقاضوں کو تسلی بخش طور پر پورا کر لیا گیا ہو تو ناقابل تجدید محدود لائسنس جاری کیا جائے گا ۔
تجرباتی مرحلے کی مدت: کم از کم 3 ماہ،زیادہ سے زیادہ 9 ماہ ۔ معینہ مدت کے خاتمے پر خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔
دوسرے اور حتمی ناقابل تجدید محدود لائسنس کی مدت اجرا کی تاریخ سے 6 مہینوں سے زائد نہ ہو۔
مرحلہ
محدود لائسنس میں دیے گئے نظام الاوقات کے مطابق کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کا لائسنس حاصل کرنے کی درخواست دیں۔
ان چیزوں کی اطمینان بخش تکمیل درکار ہوگی(1) تجرباتی سرگرمیوں کی (2) محدود لائسنس کے تحت شرائط و ضوابط پر عملدرآمد ، بشمول کم از کم سرمائے کی شرائط ۔
اسٹیٹ بینک برمقام معائنہ کر کے آپریشنل تیاری کا جائزہ لے گا۔
اگر محدود لائسنس کی مقررہ مدت میں تمام شرائط پوری کر دی جاتی ہیں بشمول کم از کم سرمائے کے، تو عبوری مرحلے میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کا لائسنس دیا جا سکتا ہے۔
لائسنس میں دی گئی مدت کے مطابق کاروباری سرگرمیاں شروع کی جا سکتی ہیں۔ عبوری مرحلہ اس موقع پر شروع ہوگا۔
:مجوزہ ڈجیٹل بینک تشکیل دینے اور لائسنس کے حصول کی اہلیت درج ذیل ہو گی
الف. روایتی بینک، جسے صارفین کو ریٹیل ڈجیٹل مالی سہولتوں کی فراہمی کا کم از کم ایک سال کا تجربہ ہو، وہ خود انفرادی طور پر یا دیگر ایکویٹی شرکا کے ساتھ درخواست دے سکتا ہے۔ تاہم اگر اسٹیٹ بینک کو روایتی بینک کی کارکردگی تسلی بخش نہ لگے تو وہ تجربہ مزید بڑھانے کی ہدایت کر سکتا ہے ۔ |
|
ب. بین الاقوامی بینک یا ڈجیٹل مالی سہولت کا کوئی بین الاقوامی ادارہ جسے صارفین کو ریٹیل ڈجیٹل مالی سہولت کی فراہمی کا کم از کم تین برس کا کامیاب تجربہ ہو، وہ انفرادی طور پر یا دیگر ایکویٹی شرکا کے ساتھ درخواست دے سکتا ہے۔ |
|
ج. برقی مالیات کا ادارہ (ای ایم آئی) جسے صارفین کو ریٹیل ڈجیٹل مالی سہولت کی فراہمی کا کم از کم ایک برس کا تجربہ ہو اور وہ ڈجیٹل بینک میں تبدیل ہونا چاہتا ہو۔ تاہم اگر اسٹیٹ بینک اس ای ایم آئی کی کارکردگی سے مطمئن نہ ہو تو وہ اسے تجربہ مزید بڑھانے کی ہدایت کر سکتا ہے۔نیز، کسی ای ایم آئی کے تجرباتی مرحلے کے آپریشنز کی مدت کو اُس صورت میں ایک سالہ آپریشنز میں شمار کیا جا سکتا ہے جب ای ایم آئی ڈجیٹل بینک میں تبدیل ہونے کا خواہاں ہو۔ |
|
د. کسی مائکروفنانس بینک، ای ایم آئی، بین الاقوامی بینک یا عالمی ڈی ایف ایس ادارے میں اکثریتی حصے کے مالک یا کنٹرول رکھنے والے ادارے جنہیں صارفین کو ریٹیل ڈجیٹل مالی سہولت کی فراہمی کا کم از کم تین برس کا تجربہ ہو ، وہ انفرادی طور پر یا ایکویٹی کے دیگر شرکا کے ہمراہ درخواست دے سکتے ہیں۔ |
|
ہ. کوئی اور شخص جسے مالی خدمات، مالی ٹیکنالوجی، ٹیلی مواصلات، مرچنٹ ایگریگیشن ٹیکنالوجی پلیٹ فارم، آئی سی ٹی، یا دیگر متعلقہ ڈجیٹل یا اختراعی مالی اور غیر مالی شعبوں میں خدمات کی فراہمی کا کم از کم تین سالہ تجربہ ہو، جب وہ کم از کم5فیصد مجوزہ ایکویٹی کے ساتھ ڈجیٹل بینک بنانے کی درخواست دیں ، یا تو انفرادی یا ترجیحی طور پر یا کم از کم ایک فرد یا اداروں کے ساتھ، جو بھی صورت ہو، مجوزہ ڈجیٹل بینک میں ذیلی شق (الف)، (ب) اور (د) کم از کم 5فیصد ایکویٹی شراکت دار کے طور پر درج ہو۔ |