پاکستان میں نظام ادائیگی کا عمومی جائزہ
ادائیگی کے نظام کو پاکستان کے مالی نظام میں کلیدی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان کے مرکزی بینک کی حیثیت سے بینک دولت پاکستان ملک کے نظامِ ادائیگی کے مؤثر انداز میں چلنے میں بہت زیادہ دلچسپی لیتا ہے۔ پاکستان میں ادائیگی و چکتائی کے نظاموں کو مالی نظام کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور یہ حکومت، کاروبار اور صارفین جیسے مختلف اقتصادی منتظمین کو ملکی و بین الاقوامی ادائیگیوں دونوں کو ادائیگی اور موصول کرنے کے متعدد طریقوں کی پیشکش کرتا ہے۔۔۔
(مزید تفصیل کے لیے پڑھیں)
نظامِ ادائیگی کی حکمت عملی
پاکستان مالی شعبے میں ہونے والی ڈیجیٹل ترقی کے ارتقائی مرحلے سے گزر رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک مختلف فریقوں کے اشتراک سے آٹومیشن اور ڈیجٹائزیشن کے ذریعے فراہمی کے الیکٹرانک ذرائع کو تقویت دینے کے لیے کوشاں رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کو قومی مالی شمولیت کے اسٹرے ٹجک مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے کلیدی کردار کا ادراک ہے۔۔۔
(مزید تفصیل کے پڑھیں)
|