Responsive image




    عام سوالات
    سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام حکومت پاکستان کا ایک اقدام ہے جس کا مقصد غیرمقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زر سرکاری طریقوں سے پاکستان بھیجنے کی ترغیب دینا ہے ۔ اس پروگرام کے لیے اہل ٹرانزیکشن درج ذیل ہیں:

    i۔ وہ ترسیلات جو سمندر پار کسی پاکستانی نے بھیجیں اور پاکستان میں ایک پاکستانی نے پاکستانی روپے والے اکاؤنٹ میں وصول کیں۔
    ii۔ وہ ترسیلات جو سمندر پار کسی پاکستانی نے بھیجیں اور پاکستان میں ایک پاکستانی نے بینک یا ایکسچینج کمپنی کے کاؤنٹر پر جا کر پاکستانی روپے میں نقد وصول کیں۔
    iii۔ روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر کی جانب سے پاکستان میں رقوم کا (ناقابلِ واپسی) مقامی استعمال (مزید وضاحت آگے دی گئی ہے)۔
    پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی ہر ٹرانزیکشن پر آپ کو انعامی پوائنٹس ملیں گے۔ یہ پوائنٹس مقررہ معیار کی بنیاد پر دیے جائیں گے، اور آپ اس پروگرام میں شریک سرکاری اداروں سے خصوصی فوائد حاصل کرسکیں گے جو ایپ کے ذریعے ممکن ہے۔
    کوئی بھی غیرمقیم پاکستانی جس کے پاس کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ/نیکوپ / پی او سی ہو اور جس نے یکم اکتوبر 2021ء اور اس کے بعد ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجی ہوں ، ترسیل کنندہ کے طور پر رجسٹریشن کرا سکتا ہے۔ ترسیل کنندہ ’سوہنی دھرتی ریمیٹنس موبائل ایپ‘ کے ذریعے ایک استفادہ کنندہ (beneficiary) کو رجسٹر کر سکتا ہے۔

    یہ پروگرام یکم اکتوبر 2021ء سے نافذ العمل ہے۔ یکم جولائی سے 30 جون تک ایک مالی سال کے دوران ٹرانزیکشنز پر انعامی پوائنٹس دیے اور جمع کیے جائیں گے۔ تاہم پہلے مالی سال 2022-2021ء میں پوائنٹس یکم اکتوبر 2021ء سے 30 جون 2022ء تک دیے جائیں گے۔
    گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے ’سوہنی دھرتی ریمیٹنس موبائل ایپ ‘ڈاؤن لوڈ کریں۔ رجسٹریشن کی چند تفصیلات درج کریں جن میں آپ کا فعال موبائل نمبر بھی شامل ہے، اور ایک پاس ورڈ سیٹ کرلیں تو آپ کی رجسٹریشن کی درخواست پراسیس ہو جائے گی۔

    اگر ’سوہنی دھرتی ریمیٹنس ایپ ‘ رجسٹریشن کے لیے آپ کا ٹرانزیکشن ریفرنس نمبر قبول نہیں کررہی تو براہ کرم یہ دیکھیں کہ آیا:
    1۔ ترسیلاتِ زر یکم اکتوبر 2021ء کو یا اس کے بعد بھیجی گئی ہوں۔
    2۔ترسیلاتِ زر بھیجنے کے بعد کم از کم دو کاروباری دن گذر چکے ہوں۔
    3۔ ٹرانزیکشن ریفرنس نمبر سوہنی دھرتی ایپ میں رجسٹریشن کے لیے اس سے پہلے استعمال نہ ہوا ہو۔
    4روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ۔ (RDA) ریمیٹنس کی صورت میں صرف لوکل کنزمشن ٹرانزیکشن (local consumption transaction) کا ریفرنس نمبر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    اگر آپ کا مسئلہ مذکورہ بالا کسی زمرے میں نہیں آتا تو براہ کرم مزید معاونت کے لیے 74 77 72 111 21 92+ پر کال کریں، یا یہاں ای میل کریں [email protected] یا [email protected]
    اس مسئلے پر معاونت کے لیے آپ رابطہ مرکز پر ہمارے نمائندے سے 74 77 72 111 21 92+ پر بات کریں یا یہاں ای میل کریں [email protected] یا [email protected]
    بطور ترسیل کنندہ (Remitter ) آپ موبائل ایپ پر ایک استفادہ کنندہ (Beneficiary) کو اُس کے درست کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے رجسٹر کرا سکتے ہیں۔ فراہم کردہ موبائل نمبر پر استفادہ کنندہ کو ایس ایم ایس کے ذریعے ایک رجسٹریشن کوڈ اور ایپ ڈاؤن لوڈ لنک موصول ہوگا جس کو استعمال کرکے وہ بطور استفادہ کنندہ اپنا نام درج کراسکتا/سکتی ہے۔ رجسٹریشن کوڈ تین دن کے لیے کارآمد ہوگا جس کے بعد درخواست کی میعاد ختم ہوجائے گی اور آپ کو استفادہ کنندہ کا نام دوبارہ درج کرانا ہوگا۔
    روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ (پاکستانی روپے اور فارن کرنسی) میں موصول ہونے والی ترسیلات انعامی پوائنٹس کے لیے اُسی وقت اہل ہوں گی جب وہ رقم اخراجات کے لیے استعمال ہو جائے گی یعنی جب آر ڈی اے ہولڈر وہ رقم اپنے اخراجات کے لیے استعمال کر لے گا۔ اس طرح استعمال کی گئی رقم فوائد کے لیے اہل ہو جائے گی۔ مثال کے طور پر کوئی آر ڈی اے ہولڈر پاکستان میں اپنے زیرِ کفالت افراد کی تعلیمی فیس ادا کرتا ہے، مکان کا کرایہ ادا کرتا ہے، طبّی یا بیمہ کے یا اسی طرح کے اخراجات کرتا ہے تو وہ انعامی پوائنٹس کا اہل ہو جاتا ہے۔ مزید برآں، روشن سماجی خدمات‘ پر خرچ کی گئی رقم پر بھی انعامی پوائنٹس حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم خرچ نہ ہونے والی رقم خواہ پاکستانی روپے یا غیر ملکی کرنسی والے اکاؤنٹ میں ہو، یا جو رقم جائیداد، اسٹاک، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ، اور اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ وغیرہ میں لگائی گئی ہو وہ قابلِ واپسی ہے اس لیے ’سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام‘ کے تحت انعام کی اہل نہیں ہوگی۔
    جی ہاں، مشترکہ روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز انعامی پوائنٹس حاصل کرنے کے اہل ہوں گے، بشرطیکہ روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ (پاکستانی روپے اور فارن کرنسی) میں موصول ہونے والی ترسیلات کو پچھلے سوال کے جواب میں بتائے گئے اخراجات میں استعمال کیا گیا ہو۔