Responsive image



    اب ملکی ترسیلاتِ زر پر ترسیل کنندگان
    اور ان کے استفادہ کنندگان پہلی بار فوائد حاصل کرسکیں گے!
    سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام (SDRP)، بیرونِ ملک کام کرنے اور بینکاری ذرائع یا مبادلہ کمپنیوں کے ذریعے پاکستان میں اپنے پیاروں کو رقم بھیجنے والے ہمارے ترسیل کنندگان کے لیے پوائنٹس پر مبنی ایک لائلٹی اسکیم ہے -
    یہ اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد اسمارٹ فون ایپلی کیشن ہے جو انگریزی اور اردو زبان میں دستیاب ہے۔ یہ ایپلی کیشن ترسیل کنندہ کی جانب سے گھر بھیجی جانے والی ہر رقم کو ٹریک اور اپ ڈیٹ کرتی ہے اور ترسیل کنندہ کو انعامی پوائنٹس دیتی ہے۔ ان انعامی پوائنٹس کے بدلے میں متعدد سرکاری اداروں سے مفت سہولتیں لی جا سکتی ہیں۔
    آپ جو بھی ترسیلات بھیجیں ، اُن پر انعامی پوائنٹس جیتیں!
    ترسیل کنندگان بھیجی گئی ہر ترسیلاتِ زر کے ایک مخصوص فیصد کی بنیاد پر انعامی پوائنٹس حاصل کریں گے۔ انعامات کے چار درجے ہیں:
Placeholder image
    ترسیل کنندگان کو درج ذیل معیار کی بنیاد پر انعامی پوائنٹس دیے جائیں گے۔

    حاصل شدہ انعامی پوائنٹس (ترسیلاتِ زر کا فیصد) **
    سالانہ ترسیلاتِ زر (ایک سال میں) *
    درجے
    1.00 فیصد
    10,000 امریکی ڈالرتک
    گرین
    1.25 فیصد
    10,001 سے 30,000امریکی ڈالرتک
    گولڈ
    1.50 فیصد
    30,001 سے 50,000امریکی ڈالرتک
    پلاٹینم
    1.75 فیصد
    50,000 امریکی ڈالرسے زائد
    ڈائمنڈ
    *مالی سال جولائی تا جون
    ** ترسیلاتِ زر کے مساوی پاکستانی روپے


    بھیجی گئی ہر رقم ترسیل کنندہ کا درجہ بڑھا سکتی ہے اور اسے مزید انعامی پوائنٹس دلا سکتی ہے۔
    انعامی پوائنٹس آپ کی ایپ پر ورچوئل کارڈ کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں اور ہر ترسیلِ زر کے بعد خود بخود اپ ڈیٹ ہو جاتے ہیں۔




    اہم خصوصیات

Placeholder image
    ورچوئل کارڈ مع انعامی پوائنٹس
Placeholder image
    استفادہ کرنے والے کا نام شامل/ خارج کریں
Placeholder image
    انعامی پوائنٹس استفادہ کنندہ کو منتقل کریں

Placeholder image
    ترسیلاتِ زر کی سابقہ تفصیلات ملاحظہ کریں
Placeholder image
    انعامی شراکت دار اور فوائد ملاحظہ کریں
    ورچوئل کارڈ
    ہوم اسکرین پر دائیں جانب آپ کو اپنے درجے کے مطابق ورچوئل کارڈ نظر آئے گا، جس میں آپ کے تمام انعامی پوائنٹس درج ہوں گے اور خود بخود اپ ڈیٹ ہوتے رہیں گے ۔۔

    استفادہ کرنے والے کا نام شامل/ خارج کریں
    آپ کی ترسیلاتِ زر سے استفادہ کرنے والوں کی تفصیلات تبدیل کریں، فہرست میں اضافہ یا کمی کریں


    انعامی پوائنٹس منتقل کریں
    ترسیل کنندہ اپنے جمع شدہ انعامی پوائنٹس استفادہ کنندہ کو منتقل کرسکتا ہے جو اِن پوائنٹس کے فوائد حاصل کرسکتا ہے۔


    اسٹیٹمنٹ ملاحظہ کریں
    استفادہ کنندہ کو بھیجی گئی ترسیلاتِ زر کی تمام تفصیلات ملاحظہ کریں، جو آپ کی سہولت کے لیے ترتیب دی گئی ہیں۔


    سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کے فوائد ملاحظہ کریں
    انعامی شراکت داروں کی تفصیلات ملاحظہ کریں، جہاں سے آپ مختلف اشیا و خدمات پر بچت اور سہولتیں حاصل کرسکتے ہیں۔

    انعامی پوائنٹس استعمال کرنا
    آپ انعامی پوائنٹس استعمال کر کے درج ذیل فوائد لے سکتے ہیں:

    پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز
    بین الاقوامی ٹکٹ اور اضافی سامان کے چارجز

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو
    درآمدی موبائل فون اور گاڑیوں کی ڈیوٹی کی ادائیگی

    نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)
    کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے شناختی کارڈ (نیکوپ) کی تجدیدی فیس

    اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان
    حیاتی بیمہ / تکافل پریمیم کی ادائیگی

    اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اسکولز
    اسکول فیس

    یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن
    یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری

    بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز امپلائمنٹ
    امیگرنٹ رجسٹریشن فیس

    ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ
    پاسپورٹ کی تجدیدی فیس

    براہِ مہربانی سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کے بارے میں اپنی رائے اور سوالات ارسال کریں
    [email protected]