مالی بازار 

  •  
    SBP Policy Rate
    22.00% p.a.
     
    SBP Overnight
    Reverse
    Repo (Ceiling) Rate
    23.00% p.a
     
    SBP Overnight
    Repo (Floor) Rate
    21.00% p.a.
  •  
    Weighted-average Overnight Repo Rate
    As on 16-Apr-24
    21.93% p.a.
    KIBOR
    As on 17-Apr-24
    Tenor BID OFFER
    3-M 21.69 21.94
    6-M 21.46

    21.71

    12-M 20.9 21.4
     

  • MTBs
    Tenor Rates
    3-M 21.6601%
    6-M 21.3874%
    12-M 20.8998%
    (as on Apr 17, 2024)
    Fixed-rate PIB
    Tenor Cut-off Rates
    3-Y 16.6500%
    5-Y 15.4800%
    10-Y 14.3500%
    15-Y No Bid
    20-Y No Bid
    30-Y No Bid
    (as on Apr 16, 2024)

    Floating-Rate PIBs (Quarterly Coupon)

    Tenor Cut-off Price
    2-Y Bids Rejected
    3-Y Bids Rejected

    Floating-Rate PIBs
    (Half-yearly Coupon)

    Tenor Cut-off Price
    5-Y 95.9376
    10-Y 95.8167
    (as on Apr 17, 2024)
    GIS FRR
    Tenor Cut-off Rental Rate/Price
    3-Y 100.2842
    5-Y 100.0022
    GIS VRR
    Tenor Cut-off Margin/Price
    3-Y 99.0800
    5-Y 98.7600
    (as on 21-Dec-2023)
  • PIB Auction
    (Fixed Rate)
    22-May-24


    MTB
    30-Apr-24

    Floating Rate PIB
    (Semi-Annual Coupon)


    30-Apr-24
    Floating-rate PIB
    (Quarterly Coupon)

    30-Apr-24
    As on 05-Apr-24
    SBP’s Reserves
    8,040.3
    Bank’s Reserves
    5,401.4
    Total Reserves
    13,441.7

  •  
    As on 17-Apr-24
     
    M2M
    Revaluation Rate
    278.3981
    Weighted
    Average Rate
    Bid: 278.25
    Offer:

    278.6898

شرح مبادلہ کا نظام اور زرمبادلہ کے ذخائر کا انتظام  

1۔ شرح مبادلہ کا طریقہ کار
مئی 1999ء سے پاکستان میں مارکیٹ کی بنیاد پر وضع کردہ شرح مبادلہ کے لچکدار نظام پر عمل ہورہا ہے۔ بین البینک ریٹ کا اطلاق سرکاری و نجی شعبہ جات میں زرمبادلہ کی تمام وصولی و ادائیگی پر ہوتا ہے۔ مقامی بین البینک بازارِ زرمبادلہ میں طلب و رسد کی بنیاد پر شرح مبادلہ کا تعین کیا جاتا ہے۔

- تمام منظور شدہ مقاصد بشمول درآمدات، خدمات اور قرضوں کی ادائیگی کے لیے زرمبادلہ کی ضرورت ہوتی ہے جسے مجاز ڈیلروں کے ذریعے پورا کیا جاتا ہے، انٹر بینک مارکیٹ ان ہی ڈیلروں پر مشتمل ہوتی ہے۔ مجاز ڈیلر حضرات کو کسی بھی مقصد کی خاطر زرمبادلہ کے حصول کے لیے اسٹیٹ بینک سے رابطہ نہیں کرنا ہوتا، اور نہ ہی وہ زرِ مبادلہ اسٹیٹ بینک کے حوالے کرنے کے پابند ہیں۔ ہر مجاز ڈیلر کو زرمبادلہ کی خریدوفروخت کے نرخ متعین کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ اسٹیٹ بینک مجاز ڈیلروں کو شرحِ مبادلہ کے ضمن میں پیشگی تحفظ (فارورڈ کور)فراہم نہیں کرتا، تاہم مجاز ڈیلر بازار کے مروجہ حالات کے مطابق برآمدات، درآمدات اور دیگر جائز لین دین کے لیے ایسا کر سکتے ہیں۔

2۔ زرمبادلہ کے ذخائر
1947ء کے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت بینک دولت پاکستان زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کے انتظام کا ذمہ دار ہے۔ حکومت کے نمائندے کے طور پر اسٹیٹ بینک سونا، چاندی یا منظور شدہ زرمبادلہ کی خریدوفروخت کا مجاز ہے، اس کے ساتھ اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956ء کی دفعہ 17،ذیلی دفعہ (a)13 اور 13(f) کے تحت اسے آئی ایم ایف سے اسپیشل ڈرائنگ رائٹس کے لین دین کا اختیار بھی حاصل ہے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نگہبان کے طور پر اسٹیٹ بینک زرمبادلہ کے انتظام اور غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کا انتظام کرنے کا ذمہ دار ہے۔ ذخائر کے انتظام کا کام ایک سرمایہ کاری کمیٹی کررہی ہے، جو ذخائرکی مجموعی سطح ،عرصیتوں اور ادائیگی کے وعدوں کو پیش نظر رکھ کر اضافی رقوم کی سرمایہ کاری اس طرح کرتی ہے کہ ان ذخائر کا دانشمندانہ انتظام یقینی بنایا جا سکے، بنیادی مقصد تحفظ، سیالیت اور بہتر سے بہتر منافع ہوتا ہے۔