-
 |
|
SBP Policy Rate |
11.00% p.a. |
|
SBP Overnight
Reverse
Repo (Ceiling) Rate |
12.00% p.a |
|
SBP Overnight
Repo (Floor) Rate |
10.00%
p.a. |
|
-
 |
|
Weighted-average Overnight Repo Rate |
As on 7-May-25
11.78% p.a. |
KIBOR
As on 8-May-25 |
Tenor |
BID |
OFFER |
3-M |
11.16 |
11.41 |
6-M |
11.17 |
11.42 |
12-M |
11.16 |
11.66 |
|
|
|
-
 |
MTBs |
Tenor |
Rates |
1-M |
12.1492% |
3-M |
12.0098% |
6-M |
11.9998% |
12-M |
12.0100% |
(as
on Apr 30, 2025) |
|
Fixed-rate PIB |
Tenor |
Cut-off Rates |
2-Y |
11.7900% |
3-Y |
11.6893% |
5-Y |
12.1400% |
10-Y |
12.5890% |
15-Y |
Bids Rejected |
(as
on May 07, 2025) |
|
Floating-Rate PIBs (Quarterly Coupon) |
Tenor |
Cut-off Price |
2-Y |
Bids Rejected |
3-Y |
Bids Rejected |
|
Floating-Rate PIBs
(Half-yearly Coupon) |
Tenor |
Cut-off Price |
2-Y |
Bids Rejected |
5-Y |
96.8667 |
10-Y |
92.2123 |
(as
on Apr 30, 2025) |
|
GIS FRR |
Tenor |
Cut-off Rental Rate/Price |
3-Y |
100.2842 |
5-Y |
100.0022 |
|
GIS VRR |
Tenor |
Cut-off Margin/Price |
3-Y |
99.0800 |
5-Y |
98.7600 |
(as
on 21-Dec-2023) |
|
|
-
 |
PIB
Auction
(Fixed Rate)
18-Jun-25 |
MTB
14-May-25
|
Floating Rate PIB
(Semi-Annual Coupon)
14-May-25 |
Floating-rate
PIB
(Quarterly Coupon)
04-Feb-25 |
|
 |
 |
As
on 02-May-25 |
SBP’s
Reserves |
10,332.5 |
Bank’s
Reserves |
5,150.1 |
Total Reserves |
15,482.6 |
7 |
|
-
 |
|
As on 8-May-25 |
|
M2M
Revaluation Rate |
281.5155 |
Weighted
Average Rate |
Bid: |
281.2962 |
Offer: |
281.7280 |
|
|
-
|
مالی بازار- تعارف و بنیادی تصورات |
الف۔ تعارف
مالی آلات، بشمول زر، بانڈز، حصص اور ماخوذہ کی تجارت کرنے والے بازار مالی بازار کہلاتے ہیں۔ ترقی یافتہ مالی بازار قرض گاروں(بچت کرنے والے) اور قرض گیروں(سرمایہ کار) کے درمیان ثالثی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے ساتھ معلومات کی ناموزونیت کو کم کرنے اور مرکزی بینک کو زری اور شرح مبادلہ کی پالیسیوں پرعملدرآمد کرنے اور ان کے اہداف کے حصول میں مدد دیتے ہیں۔ |
ب۔ مالی بازار کی بنیادی اصطلاحات
• بازارِ زر: بازارِ زر ایک ایسا مالی بازار ہے، جس میں صرف قلیل المدت آلاتِ قرض (عرصیت ایک سال سے کم) کی تجارت ہوتی ہے۔ بازارِ زر قلیل المدت قرضوں اور امانتوں کے تھوک لین دین اور قلیل المدت مالی آلات کی تجارت کے لیے ہوتے ہیں۔ بازارِ زر کے اہم فریق درج ذیل ہیں: |
مرکزی بینک اور حکومت o
پرائمری ڈیلرز/ مارکیٹ ساز o
بینک o
غیربینک مالی ادارہ o
بازارِ زر کے فنڈز اور کارپوریٹ o
بازارِ زر کے بروکرز o
|
ہ
• باز خریداری/ ریپو: باز خریداری کا معاہدہ تمسک کے فروخت کی ایسی قسم ہے جس میں فروخت کنندہ مستقبل میں کسی طے شدہ تاریخ اور مخصوص نرخ پر یہ تمسک دوبارہ خریدنے کا وعدہ کرتا ہے۔ بنیادی طور پر باز خریداری کا معاہدہ رہن شدہ قرض ہے، جس میں رہن تمسک ہے۔
• معکوس باز خریداری / معکوس ریپو: معکوس باز خریداری مستقبل میں کسی مخصوص تاریخ اور نرخ پر کسی تمسک کو خریدنے اور اسے دوبارہ فروخت کرنے کا معاہدہ ہے۔ یہ عمل ریپو لین دین کا الٹ ہے۔ فنڈز فراہم کرنے والے معکوس ریپو لین دین کرتے ہیں۔
• شبینہ بازارِ زر ریپو شرح: یہ وہ شرح ہے جس کی بنیاد پر بازارِ زر میں ایک دن کے لیے ریپو کے سودے طے پاتے ہیں۔
• طلبیدہ زر: طلبیدہ زر مالی اداروں کو تفویض شدہ ایسے فنڈز ہوتے ہیں جن کی عرصیت طے شدہ نہیں ہوتی۔ یہ رقم کسی بھی وقت ’’طلب کی‘‘ (نکلوائی) جاسکتی ہے۔ یہ بازارِ زر میں قلیل المدت ضروریات کے لیے شفاف قسم کی بِلا قرض گیری یا گاری ہے۔
• سپردگی بمقابلہ ادائیگی (ڈی وی پی): بازارِ زر کے آلات (ایم ایم آئیز) کے لین دین کی کلیئرنگ اور تصفیہ ، ملکیت کی منتقلی کے اندراجِ کھاتہ نظام کے تحت ہوتے ہیں، جس میں ادائیگی کے عوض تمسکات کی سپردگی عمل میں آتی ہے۔ یہی سپردگی بمقابلہ ادائیگی (ڈی وی پی) کہلاتا ہے۔
• اوور دی کاؤنٹر(او ٹی سی): یہ ایک ثانوی بازار ہے، جس میں ڈیلرز کے پاس تمسکات کے مال نامے ہوتے ہیں اور وہ مختلف مقامات سے تمسکات کو ایسے افراد کے ہاتھوں "اوور دی کاؤنٹر"(غیر رسمی انداز سے) فروخت کرنے اور خریدنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں جو ان کے طے کردہ نرخوں کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہوں۔
• بین البینک بازار: بینکوں کے درمیان تھوک قرضوں اور امانتوں کی تجارت کا بازار۔
• بولی: بولی کی شرح وہ شرح ہے، جس پر کوئی بینک قرض گیری کا خواہش مند ہو۔
• پیشکش: پیشکش کی شرح وہ شرح ہے، جس پر کوئی بینک قرض گاری کا خواہش مند ہو۔
• اوّلین بازار: یہ ایک ایسا بازار ہوتا ہے، جس میں مالی آلات اور تمسکات کے نئے اجرا ابتدائی طور پر فروخت ہوتے ہیں۔
• ثانوی بازار: ایک ایسا بازار جس میں تمسکات کے اجرا اور عرصیت کے عرصے کے دوران ان کی خریدوفروخت ہو۔ سیالی ثانوی بازار سرمایہ کاروں کے لیے مالی آلات یا تمسکات کی کشش میں اضافہ کرتا ہے۔
• بروکر: یہ ایک ایسا فرد ہے جو بازار زر میں بنیادی فریقوں میں سودے کے لیے نرخوں کی بابت اتفاق رائے کے ضمن میں ایجنٹ یا ثالث کا کردار ادا کرتا ہے۔ بروکر کسی لین دین میں بنیادی فریق کا کردار ادا نہیں کرتا۔
• ذیلی عمومی لیجر کھاتہ (ایس جی ایل اے): یہ بینک دولت پاکستان میں مالی اداروں یا بینکوں کا تمسکاتی کھاتہ ہے۔ حکومتی تمسکات کے تصفیے کے لیے مارچ1991ء میں بینکوں اور مالی اداروں کو ایس جی ایل اے کی سہولت دی گئی۔
• جزدانِ سرمایہ کار برائے تمسکات (آئی پی ایس): یہ بینکوں یا مالی اداروں میں موکلات کا تمسکاتی کھاتہ ہے۔
|
|








|