•  
    SBP Policy Rate
    22.00% p.a.
     
    SBP Overnight
    Reverse
    Repo (Ceiling) Rate
    23.00% p.a
     
    SBP Overnight
    Repo (Floor) Rate
    21.00% p.a.
  •  
    Weighted-average Overnight Repo Rate
    As on 25-Apr-24
    22.77% p.a.
    KIBOR
    As on 26-Apr-24
    Tenor BID OFFER
    3-M 21.47 21.72
    6-M 21.18

    21.43

    12-M 20.47 20.97
     

  • MTBs
    Tenor Rates
    3-M 21.6601%
    6-M 21.3874%
    12-M 20.8998%
    (as on Apr 17, 2024)
    Fixed-rate PIB
    Tenor Cut-off Rates
    3-Y 16.6500%
    5-Y 15.4800%
    10-Y 14.3500%
    15-Y No Bid
    20-Y No Bid
    30-Y No Bid
    (as on Apr 16, 2024)

    Floating-Rate PIBs (Quarterly Coupon)

    Tenor Cut-off Price
    2-Y Bids Rejected
    3-Y Bids Rejected

    Floating-Rate PIBs
    (Half-yearly Coupon)

    Tenor Cut-off Price
    5-Y 95.9376
    10-Y 95.8167
    (as on Apr 17, 2024)
    GIS FRR
    Tenor Cut-off Rental Rate/Price
    3-Y 100.2842
    5-Y 100.0022
    GIS VRR
    Tenor Cut-off Margin/Price
    3-Y 99.0800
    5-Y 98.7600
    (as on 21-Dec-2023)
  • PIB Auction
    (Fixed Rate)
    22-May-24


    MTB
    30-Apr-24

    Floating Rate PIB
    (Semi-Annual Coupon)


    30-Apr-24
    Floating-rate PIB
    (Quarterly Coupon)

    30-Apr-24
    As on 19-Apr-24
    SBP’s Reserves
    7,981.2
    Bank’s Reserves
    5,299.3
    Total Reserves
    13,280.5

  •  
    As on 26-Apr-24
     
    M2M
    Revaluation Rate
    278.3883
    Weighted
    Average Rate
    Bid: 278.2212
    Offer:

    278.6609

 
 
 
 
  شعبہ نظام ادائیگی 

شعبہ نظام ادائیگی(پی ایس ڈی) مالی شعبے کوجدید اور ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لیےساز گار ضوابطی ماحول وضع کرنے کی جانب گامزن ہے۔ شعبہ ہذٰا نظام ادائیگی کے انفراسٹرکچر کو اے ٹی ایمز ، پوائنٹ آف سیل(پی او ایس)، رئیل ٹائم آن لائن بینکاری(آر ٹی او بی)، موبائل بینکاری، کال سینٹرز اور انٹرنیٹ بینکاری جیسے ذرائع کےذریعے روایتی کاغذی طریق کار سے برقی طریق کار میں تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔

روایتی طور پر شعبہ نظام ِ ادائیگی کے بنیادی وظائف پالیسی سازی اور بڑی مالیت کی ادائیگی کے نظاموں سے متعلق ضابطہ کاری کرنا ہے، تاکہ بنیادی نظامی خطرے سے نمٹا جاسکے۔ اب اسٹیٹ بینک کی پالیسی کی توجہ ملک میں مالی شمولیت میں بہتری اور ڈجیٹل مالی خدمات کے فروغ کی جانب مبذول ہوگئی ہے، اس مقصد کا حصول مستحکم اور جدید نظامِ ادائیگی کی تشکیل سے منسلک ہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران اسٹیٹ بینک کی توجہ اور کاوشوں کی بدولت ادائیگی کے نظاموں کے زمرے میں انفراسٹرکچر، معیاربندی اور ضوابطی امور میں خاطر خواہ بہتری آئی۔

شعبہ نظام ادائیگی نے ملک میں ڈجیٹل بینکاری کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ان میں سے اہم اقدامات میں بین الاقوامی بینک اکاؤنٹ نمبر(آئی بی اے این)، چیک، پے آرڈرز اور ڈیمانڈ ڈرافٹ کی حفاظیف خصوصیات اور خاکے کی معیاربندی، بینکوں اور آر ٹی جی ایس کے درمیان اسٹریٹ تھرو پراسیسنگ فیسلٹی کا آغاز، بذریعہ آر ٹی جی ایس ، ادائیگیوں کے لیے پاکستان ریمی ٹینس انیشیٹو(پی آر آئی) کو فعال کرنا، انٹرنیٹ اور پیمنٹ کارڈ سیکورٹی اورپری پیڈ کارڈز کے لیے ضوابط کا اجرا شامل ہیں۔

مسابقتی نظام ِ ادائیگی کے انفراسٹرکچر کی تشکیل میں 2014 ء میں جاری ہونے والے پی ایس او، اور پی ایس پی کے قواعد کا بھرپور کردار رہا ہے، جس میں برقی ادائیگی کی گزرگاہ، ادائیگی اسکیم، کلیئرنگ ہاؤس، اے ٹی ای سوئچ، پی او ایس گیٹ وے، ای کامرس گیٹ وے ودیگر سے متعلقہ نوواردین کو داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

وسیع تر کوریج یقینی بنانے کے لیےخرد مالکاری بینکوں کوآر ٹی جی ایس اور این آئی ایف ٹی کی براہ راست رکنیت تک رسائی مل گئی ہے۔ ان ضوابطی اقدامات کے ذریعے بازار کےنئے فریقوں کے ساتھ خصوصاً خردہ شعبے کے لیے ادائیگی کے نئے اور اختراعی ذرائع اور مصنوعات متعارف ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان ریمی ٹینس انیشیٹو(پی آر آئی)کےمطابق بینک پرزم نظام کے تحت بین البینک ملکی ترسیلات کی استفادہ کنندگان تک بروقت منتقلی کی اجازت دیتے ہیں۔ یہ خدمت بلامعاوضہ پیش کی جاتی ہے اور اس کی کوئی کم از کم حد مقرر نہیں ہے۔

شعبہ نظام ادائیگی(پی ایس ڈی) ادائیگی کی صنعت کی معیار بندی کے لیے بینکوں کو مسلسل رہنمائی فراہم کرتا رہتا ہے تاکہ بینکاری انفراسٹرکچر کی ٹیکنالوجی سے لیس پراسیسنگ کی معاونت کی جاسکے۔ چیک اور پے آرڈرز جیسے آلات کے تحفظ کو بہتر بنانے اورمعیار بندی کے لیے ہماری کاوشیں کامیاب رہی ہیں۔

رابطے کے لیے:

شعبہ نظام ادائیگی
اسٹیٹ بینک کی مرکزی عمارت، چوتھا فلور
آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی
ٹیلی فون نمبر: 92-21-99221153
فیکس نمبر: 92-21-99213989

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
PUBLICATIONS