
بینک دولت پاکستان نے عوامی مشاورت کے لیے ڈجیٹل بینک ضوابطی فریم ورک کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔ یہ مجوزہ فریم ورک مختلف اہم موضوعات پر بینکاری کی بین الاقوامی ضوابطی اور صنعتی روایات کے جامع مطالعے کا نتیجہ ہےجس میں ڈجیٹل بینک یا اسی طرح کے ادارے کسی نہ کسی شکل میں چلانے والے 15 سے زائد ممالک شامل ہیں... (مزید پڑھیے)
اسٹیٹ بینک نے فوری ادائیگی کے لیے پاکستان کے نظام ’راست‘ کا آغاز کر دیا
’راست‘ پاکستانیوں کو اپنی رقوم فوری منتقل کر نے کے قابل بناتا ہے اس طرح نقد رقم پر انحصار کم ہو جاتا ہے۔ راست کا مقصد یہ ہے کہ افراد اور اداروں کو ڈجیٹل ادائیگیوں کے جو طریقے میسّر ہیں ان میں رسائی، تحفظ، رفتار، معیار اور اعتماد بڑھایا جائے، تاکہ وہ پاکستان میں کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ یہ ادائیگی کر سکیں (مزید پڑھیے)
ڈجیٹل مالی خدمات میں متعدد مالی خدمات شامل ہیں جن تک ڈجیٹل ذرائع سے رسائی حاصل کی جاتی ہے اور وہ ان ہی ذرائع سے خدمات فراہم کرتے ہیں۔ یہ خدمات غربت کم کر کے، مالی خسارہ گھٹا کر، اور تمام پاکستانیوں کو مساوی آمدنی کا موقع فراہم کر کے معیارِ زندگی بہتر بنانے میں تیزی لا سکتے ہیں۔