
راست پاکستان میں فوری ادائیگی کا پہلا نظام ہے، جس سے افراد ، کاروباری اداروں اور سرکاری اداروں کے درمیان ایک سے دوسرے سرے تک فوری ڈجیٹل ادائیگی کی جا سکے گی۔ تیز ترادائیگی کا یہ نظام کم مالیت کی خردہ ادائیگیاں فوری (بروقت) کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، دوسری جانب اس سے بینکوں اور فِن ٹیک اداروں سمیت مالی صنعت کے تمام فریقوں کو سستی اور دنیا بھر میں کہیں سے بھی رسائی کا موقع ملے گا۔
پاکستان میں برقی لین دین کی تعداد پست ہے، جس کی کئی وجوہ ہیں۔ ان میں بینکاری کا پست نفوذ، اعتماد کا فقدان ، ڈجیٹل ادائیگیوں کے طریق کار کے حوالے سے کم آگہی، محدود تعامل (انٹرآپریبلٹی)، رسائی کی مشکلات اور لین دین کی بلند لاگت شامل ہیں۔ پاکستان کا فوری مجموعی تصفیے کا نظام (آر ٹی جی ایس) ادائیگیوں کے فوری تصفیے کی سہولت صرف بڑی مالیت اور کارپوریٹ لین دین کے لیے فراہم کرتا ہے۔ راست: پاکستان میں فوری ادائیگی کا یہ نظام زیادہ بہتر کارکردگی کے ساتھ خردہ ادائیگیوں کے تصفیے میں سہولت فراہم کرے گا۔
پاکستان میں ہونے والے یومیہ لگ بھگ 100 ارب روپے کے لین دین میں ڈجیٹل ادائیگیوں کا حصہ محض 0.2 فیصد ہے، جبکہ ہم سر ممالک میں ڈجیٹل لین دین کی شرح 1.5 فیصد تا 7 فیصد ہے۔ اس امر کو ادائیگی کے مجموعی نظام (ایکوسسٹم) سے منسوب کیا جاسکتا ہے، جس میں درج ذیل شامل ہیں
محدود تعامل (انٹرآپریبلٹی):مالی اداروں (یعنی ڈجیٹل ادائیگیوں کی خدمات کے فراہم کنندہ اداروں) کو ضروری مرکزی انفراسٹرکچر کی کمی کے باعث ایک دوسرے سے ربط میں مشکلات ہوتی ہیں۔ |
![]() |
---|---|
عام صارف کے لیے ڈجیٹل ادائیگیوں کی بلند لاگت:عام صارف سے رقوم کی ڈجیٹل منتقلی کے لیے زائد فیس چارج کی جاتی ہے، جس سے آبادی کا ایک بڑا حصہ ڈجیٹل ادائیگیوں کی سہولت سے محروم ہوجاتا ہے۔ |
![]() |
استعمال میں مشکلات: ڈجیٹل ادائیگیوں کے لیے عام صارف کو پیچیدہ عمل سے گزرنا پڑتا ہے اور ادائیگیوں کے ایسے ڈجیٹل طریقے موجود ہی نہیں جنہیں بیشتر دکاندار قبول کرتے ہوں۔ |
![]() |
سائبر سیکورٹی کا فقدان:ڈجیٹل ادائیگیوں کے موجودہ طریقہ کار اور انفراسٹرکچر ڈیٹا کے تحفظ اور تصدیقی عمل کی حسبِ ضرورت /معقول فراہمی ممکن نہیں بناتے۔ |
![]() |
فی الفور ادائیگیاں:افراد، دکانداروں، کاروباری اداروں اور سرکاری اداروں کو تقریباً بروقت یعنی فوری ادائیگی۔ |
![]() |
---|---|
عام صارف کے لیے کم لاگت یا مفت لین دین:راست نظام کو معاشرے کے تمام طبقات کے صارفین کے لیے ڈجیٹل ادائیگیاں سستی کرنے کی غرض سے لاگت کے ازخود تصفیے کے ماڈل پر تشکیل دیا گیا ہے۔ |
![]() |
پورے شعبے میں انٹر آپریبلٹی کی سہولت:’راست‘ تمام مالی اداروں کو واحد لنک کے ذریعے ایک دوسرے سے بلارکاوٹ منسلک ہونے کا موقع فراہم کرے گا، جس سے کسی بھی مالی ادارے کے صارفین کسی بھی چینل کو ڈجیٹل ادائیگیاں کرسکیں گے۔ |
![]() |
صارفی نقطۂ نظر سے اختراعی مصنوعات/ خدمات:’راست ‘کو جدید ترین تکنیکی معیارات پر بنایا جائے گا، جس سے مالی اداروں کو اختراعی اور صارفین کے لیے استعمال میں آسان ڈجیٹل ادائیگی کی مصنوعات اور خدمات (مثلاً، فون نمبر/ ای میل کے ذریعے ادائیگی) تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔ |
![]() |
قابلِ بھروسہ اور بہتر تحفظ:’راست‘ کے ذریعے ادائیگی کی زیادہ محفوظ اقسام متعارف کرائی جائیں گی، جس میں ہر لین دین کے لیے ادائیگی کنندہ کی منظوری یقینی بنائی جائے گی اور ڈیٹا کے بہتر تحفظ اور جعلسازی کی شناخت کے لیے خدمات پیش کی جائیں گی۔ |
![]() |