اسٹیٹ بینک کے بارے میں 

 بورڈ کے اختیارات

:ایس بی پی بورڈ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ، 1956ء (ترمیم شدہ 28 جنوری 2022ء) کے تحت وظائف اور اختیارات حاصل ہیں

بورڈ ماسوائے ان اختیارات کے جو دفعہ 9 ڈی کے تحت زری پالیسی کمیٹی کو سونپے گئے ہیں، درج ذیل نام بنام ’’
:وظائف انجام دے گا  

بینک کے وظائف کی انجام دہی کے حوالے سے اس کی عمومی داخلی پالیسیوں اور ضوابط کی وضاحت، منظوری اور تعیّن اور ان کے نفاذ کے لیے داخلی ضوابط کی منظوری،

الف۔

زرِ مبادلہ کے ذخائر کے انتظام، اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور رسک پالیسی کی تشکیل اور نگرانی،

ب۔ 

بینک کے سالانہ بجٹ کی منظوری،

ج۔

بینک کی سالانہ رپورٹ اور مالی گوشواروں کی منظوری،

د۔

داخلی اور بیرونی آڈٹ، ضوابط کی تعمیل، اندرونی کنٹرولز اور انتظامِ خطر پر بینک کی پالیسیوں کو اختیار کرنا اور ان کی نگرانی،

ہ۔

بینک میں مالی رپورٹنگ، اکاؤنٹنگ پالیسیوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیکورٹی کا سسٹم اختیار کرنا اور ان کی نگرانی، اور

و۔

وظائف کی انجام دہی میں مدد دینے کے لیے بورڈ کی کمیٹیوں کا قیام‘‘۔

ز۔
   









 بورڈ کے اجلاس
ایک مالی سال میں بورڈ کے کم از کم چھ اجلاس ہوں گے ، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ، 1956ء (ترمیم شدہ 28 جنوری 2022ء) کے تحت ذمہ داریوں کی ادائیگی کی غرض سے ضروری ہوا تو اس سے زیادہ بھی کیے جا سکتے ہیں۔
 بورڈ کی کمیٹیاں
    درج ذیل کمیٹیاں بورڈ کی معاونت کرتی ہیں:

  • آڈٹ کمیٹی
  • انٹرپرائز رسک مینجمنٹ کمیٹی
  • مالی قانون کی اصلاحاتی کمیٹی
  • انسانی وسائل کی کمیٹی
  • سرمایہ کاری کمیٹی
  • تحقیق اور مطبوعات کی جائزہ کمیٹی
بورڈ آف ڈائریکٹرز
 
جناب جمیل احمد
چیئرپرسن گورنر، اسٹیٹ بینک
پروفائل
جناب امداداللہ بوسال
سیکرٹری، خزانہ ڈویژن، حکومتِ پاکستان
ڈاکٹر علی چیمہ
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر (موجودہ میعاد 21 جولائی 2027ء تک)
ڈاکٹر سید اکبر زیدی
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر (موجودہ میعاد 21 جولائی 2027ء تک)
جناب نجف یاور خان
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر (موجودہ میعاد 21 جولائی 2027ء تک)
         
جناب فواد انور
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر (موجودہ میعاد 21 جولائی 2027ء تک)
جناب زاہد ابراہیم
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر (موجودہ میعاد 21 جولائی 2027ء تک)
جناب محفوظ علی خان
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر (موجودہ میعاد 21 جولائی 2027ء تک)
جناب محمد علی لطیف
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر (موجودہ میعاد 28 دسمبر 2027ء تک)
       
بورڈ سیکرٹری

جناب فیاض الرحمان
کارپوریٹ سیکرٹری