مالی استحکام کے بارے میں
مالی استحکام کے بارے میں :
مالی استحکام : مالی استحکام سے ایسی کیفیت کی عکاسی ہوتی ہے جس میں مالی نظام، مالی نظام کے وساطتی اداروں، مالی منڈیوں اور مالی منڈیوں کے انفراسٹرکچر، ساختی اور با اعتماد انداز میں بچت کنندگان اور سرمایہ کاروں کے درمیان رقوم کی مؤثر آمد و رفت میں اعانت کرتا ہے۔ معیشت کے مؤثر انداز میں کام کرنے کے لیے مالی استحکام کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مالی نظام کے استحکام کو یقینی بنانا دنیا بھر کے مرکزی بینکوں اور ضوابطی حکام کی ایک اہم ذمہ داری کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے پڑھیں
مالی نظام کی ساخت
پاکستان کا مالی شعبہ ترقیاتی مالی اداروں (ڈی ایف آئیز)، مائیکروفنانس بینکوں (ایم ایف بیز)، غیر بینک مالی کمپنیوں (این بی ایف سیز)، مضاربہ کمپنیوں اور دیگر مالی وساطتی اداروں پر مشتمل ہے۔ مالی شعبے کے اثاثوں کی تازہ ترین ساخت کو ذیل میں دیا گیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے پڑھیں
|