اسٹیٹ بینک کے بارے میں/ ڈپٹی گورنرز 



ڈاکٹر عنایت حسین
ڈپٹی گورنر ,بینک دولت پاکستان

ڈاکٹر عنایت حسین اسٹیٹ بینک میں بطور ڈپٹی گورنر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس عہدے پر آپ تین گروپس کی نگرانی کر رہے ہیں: بینکاری پالیسی اور ضوابط گروپ، بینکاری نگرانی گروپ اور مالی منڈیاں اور انتظامِ ذخائر گروپ۔ آپ بینکاری نگرانی، ضوابط، پالیسی اور آپریشنز میں دو دہائیوں سے زائد کا متنوع تجربہ رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر عنایت حسین زری پالیسی کمیٹی ، کونسل آف ریگولیٹرز (مالی شعبے کی کمزوریوں سے نمٹنے کے لیے اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے نمائندوں پر مشتمل ادارہ) اور اسٹیٹ بینک کی مالی استحکام ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں۔ آپ پاکستان میں کونسل آف انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز کے رکن ہیں اور اس کی اکیڈمک کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ آپ کرٹن یونیورسٹی، آسٹریلیا سے معاشیات اور مالیات میں ڈاکٹریٹ کی سند رکھتے ہیں۔ آپ سی ایف اے انسٹی ٹیوٹ کے رکن، پاکستان میں انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس اور انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز کے فیلو ممبر ہیں۔ آپ ایف آر ایم کا عہدہ اور فنانس میں ایم بی ا ے کی سند رکھتے ہیں۔