اسٹیٹ بینک کے بارے میں/ ڈپٹی گورنرز 



جناب سلیم اللہ
ڈپٹی گورنر

جناب سلیم اللہ کو وفاقی حکومت نے 11 اگست 2023ء کو 5 سال کی مدت کے لیے اسٹیٹ بینک کا ڈپٹی گورنر مقرر کیا۔ انہوں نے اسی دن سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

اس حیثیت سے وہ پانچ گروپوں یعنی ڈجیٹل مالی خدمات گروپ، مالی شمولیت کا گروپ، انفارمیشن ٹیکنالوجی گروپ، انسانی وسائل اور خدمات کا گروپ،  اور مالیات و رِسک گروپ کے انتظام کے ذمہ دار ہیں ۔ جناب سلیم اللہ کیریئر مرکزی بینکار ہیں جو اسٹیٹ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانشل ریسورس مینجمنٹ سمیت مختلف اعلیٰ عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دینے کا 28 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کے پاس زرعی قرضہ، ترقیاتی مالیات، اسلامی بینکاری، مالیات، مائیکرو فنانس، اور اسٹریٹجک مینجمنٹ کا وسیع تجربہ ہے۔ ڈپٹی گورنر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن تھے۔

وہ کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ، ہارورڈ یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں جہاں سے انہوں نے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کیا۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹس آف پاکستان کے فیلو رکن، انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز آف پاکستان کے ایسوسی ایٹ رکن اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز بہا الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان سے ایم بی اے ہیں۔