آگاہی عامہ
 

ترسیلاتِ زر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے  پاکستان میں موجود خاندانوں کا ایک اہم ذریعہ آمدنی ہیں اور ملک کی معاشی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مزید برآں، یہ ملک کے لیے زرِمبادلہ کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔  بینکاری چینلز کے ذریعے ترسیلاتِ زر کی آمد کو تیز کرنے اور بیرون ملک مقیم افراد کو  رقوم کی پاکستان منتقلی کے قابل اعتماد، تیز رفتار اور سستے ذرائع کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے ایم والٹ اسکیم کا آغاز کیا ہے تاکہ ترسیلاتِ زر کو فروغ دیا جاسکے (دیکھیےسرکلر  برائے بینک)۔ ان ایم والٹس کو برانچ لیس بینکنگ ہوم ریمی ٹنس اکاؤنٹس (بی بی-ایچ آر اے) کہا جاتا ہے۔

اس اسکیم کے تحت بینکوں نے ٹیلکوز کی شراکت داری سے ترسیلات زر کے لیے نئےایم والٹ  متعارف کرائے ہیں یا موجودہ ایم والٹ  اکاؤنٹس کو شامل کیا ہے ۔ ان ایم والٹ کے صارفین اپنے اکاؤنٹس میں ملکی ترسیلات وصول کرسکیں گے اور ضرورت پڑنے پر نقد رقم کے اخراج یا رقم کی منتقلی، خریداری یا بلوں کی ادائیگی کے لیے استعمال کرسکیں گے۔ ان اکاؤنٹس میں موصول ہونے والے  ہر ڈالر کے مساوی رقم پر ان کے موبائل فون میں دو روپے کے مساوی ایئر ٹائم بھی فراہم کیا جائے گا۔



نمایاں خصوصیات
  موبائل والٹ اکاؤنٹ کون کھول سکتا ہے؟  
 
یہ اکاؤنٹ ترسیلات زر کے استفادہ کنندگان یعنی  صرف پاکستانی قومیت کے حامل افراد کے لیے ہے۔  
افراد ان اکاؤنٹس کو مفرد بنیاد (singular basis) پر کھول سکتے ہیں

  ایک شناختی کارڈ ہولڈر  کسی بینک میں صرف ایک ایم والٹ (بی بی-ایچ آر اے) کھول سکتا ہے۔


   
          آپ اپنے ایم والٹ میں کتنی رقم  وصول کرسکتے ہیں؟  
 

    ان ایم والٹ میں  صرف ترسیلات زر یعنی بیرون ملک سے بھیجی جانے والی رقم ہی جمع کروائی جاسکتی ہے۔ ملکی ڈپازٹس کی اجازت نہیں ہے۔


   آپ اپنے اکاؤنٹ میں زیادہ سے زیادہ  15 لاکھ روپے  کا بیلنس رکھ سکتے ہیں۔

ترسیلات زر روزانہ بنیاد پر وصول کرنے پر پابندی ہے (جو زیادہ سے زیادہ بیلنس کی حد سے مشروط ہے)۔


   
  آپ اپنے ایم والٹ سے کتنی نقد رقم نکال سکتے ہیں؟  
 

آپ روزانہ 50 ہزار روپے تک اور ایک مہینے میں زیادہ سے زیادہ 5  لاکھ  روپے تک نقد رقم نکال سکتے ہیں۔


   

ویڈیو کے لیے کلک کیجیے

       
 

بآسانی اکاؤنٹ کھولنا

بذریعہ بائیو میٹرک تصدیق کم از کم دستاویزات کے ساتھ بینک برانچ یا برانچ لیس بینکاری ایجنٹ کے دفتر/ دکان پر  اکاؤنٹس فوری طور پر کھولے / فعال کیے جاسکتے ہیں۔ پہلے سے کھولے گئے ایم والٹ (برانچ لیس بینکنگ لیول 1 اکاؤنٹس) کو بھی آسان رجسٹریشن کے عمل کے ذریعے بی بی ایچ آر اے کے طور پر نامزد کیا جاسکتا ہے۔


 
   
 

فری ایئرٹائم

بی بی ایچ آر اے میں ترسیلات زر موصول ہونے پر ان اکاؤنٹس کے ساتھ رجسٹرڈ سم کارڈز میں مفت ایئر ٹائم دیا  جائے گا۔ مثال کے طور پر ، 100 ڈالر وصول کرنے پر ، آپ کو رجسٹرڈ سم پر 200 روپے کا مفت ایئر ٹائم ملے گا۔

 
   
 

قطار میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں

>ترسیلات زر اب براہ راست ایم والٹ میں وصول کی جاسکتی ہیں اور اپنی ترسیلات زر وصول کرنے کے لیے بینک برانچ کا دورہ کرنے ، فارم بھرنے یا قطار میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

 
   
 

کسی بھی اےٹی ایم یا بی بی ایجنٹ سے نقد رقم

ایم والٹ میں موصول ہونے والی ترسیلات زر ملک بھر میں برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ نیٹ ورک سے نکالی جاسکتی ہیں۔   آپ ایم والٹ کے ساتھ جاری کردہ اے ٹی ایم کارڈز کا استعمال کرکے اے ٹی ایم سے نقد رقم بھی نکال سکتے ہیں۔
 
   
 

رقوم کی منتقلی

دوستوں، اہل خانہ یا کسی کو بھی آسان ادائیگی کے لیے رقوم کو  ایم والٹ سے کسی دوسرے برانچ لیس یا روایتی بینکاری اکاؤنٹ میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔

 
   
 

یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی

ایم والٹ بجلی، گیس، ٹیلی فون اور موبائل فون کے  بلوں یا ٹاپ اپ کی ادائیگی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 
   
 

اکاؤنٹ بیلنس پر منافع

 بینک اپنی پالیسی اور رہنما خطوط کے مطابق ایم والٹ میں دستیاب بیلنس پر منافع ادا  کریں گے۔
 
   
 
 شریک بینک
               

  عسکری بینک لمیٹڈ

فنکا مائیکرو فنانس

میزان بینک لمیٹڈ

ٹیلی نار بینک

بینک الفلاح

ایچ بی ایل بینک لمیٹڈ

موبی لنک بینک

یو مائیکرو فنانس بینک

دبئی اسلامک بینک

ایم سی بی بینک لمیٹڈ

جے ایس بینک

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ
 

بینک دولت پاکستان کی جانب سے
عوامی آگاہی کا پیغام

 ترسیلات زر قانونی ذرائع سے اپنے گھر پر وصول کریں۔
  حوالہ / ہنڈی سے پرہیز کریں
:مزید تفصیلات کے لیے دیکھیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق شکایات کے لیے
http://www.sbp.org.pk/bprd/2017/C9.htm +9221 111-727-774