پاکستان میں عطیات

ملکی عطیات دہندگان (ملک میں مقیم پاکستانی) مندرجہ ذیل میں سے کسی بھی طریقے سے جس میں ان کے لیے سہولت ہو فنڈ اکاؤنٹ میں عطیہ دے سکتے ہیں:

Bank: State Bank of Pakistan
Title: Supreme Court of Pakistan
Account No: 03-593-299999-001-4

بینکوں کے کاؤنٹر

پاکستان میں تمام کمرشل اور مائیکروفنانس بینک اور ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے علاقائی دفاتر پاکستان میں اپنے برانچ نیٹ ورک کے کاؤنٹرز پر عطیات وصول کررہے ہیں۔ عطیہ دہندگان ان بینکوں کی کسی بھی برانچ پر عطیات جمع کراسکتے ہیں۔

متبادل ڈلیوری چینلز

بینکوں نے اپنے صارفین کو انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم اور دیگر متبادل ڈلیوری چینلز (ADC)کے ذریعے عطیات دینے کے لیے سہولت فراہم کی ہے۔ اس مقصد کے لیے کمرشل اور مائیکروفنانس بینک اپنی ویب سائٹس اور اے ٹی ایم اسکرینوں پر نمایاں طور پر فنڈ کا آئی بی اے این (IBAN)دکھا رہے ہیں اور یہی آئی بی اے این ایس ایم ایس الرٹس کے ذریعے بھی اپنے صارفین کو بھیج رہے ہیں۔ موبائل فون استعمال کرنے والے 8000 پر ایس ایم ایس کرکے دس روپے کا عطیہ دے سکتے ہیں۔

برانچ لیس بینکاری

برانچ لیس بینکاری کی سہولت فراہم کرنے والے کمرشل اور مائیکروفنانس بینکوں نے اپنے برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس نیٹ ورک کے ذریعے نقد عطیات دینے کی سہولت مہیا کی ہے جس کی الیکٹرانک یا کاغذی شکل میں رسید دی جاتی ہے اور اس کی تصدیق ایس ایم ایس الرٹ سے کی جاتی ہے۔ برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس جو نقد اکٹھا کرتے ہیں وہ براہ ِراست اس کمرشل یا مائیکروفنانس بینک کے فنڈ کے اکاؤنٹ میں جمع کردیا جاتا ہے جس کے ساتھ ایجنٹ منسلک ہو۔ فنڈ کی رسیدوں پر ریگولیٹری ٹرانزیکشن حدود لاگو نہیں ہوں گی اور عطیات دہندگان سے کوئی چارج وصول نہیں کیا جائے گا۔


بیرون ِملک سے عطیات

بیرون ملک مقیم پاکستانی مندرجہ ذیل طریقوں سے فنڈ میں رقوم دے سکتے ہیں۔

نیشنل بینک آف پاکستان، نیویارک کے ایس بی پی نوسٹرو اکاؤنٹ میں وائر ٹرانسفر

جن سمندر پار پاکستانیوں کے بیرون ملک کھاتے ہوں وہ وائر ٹرانسفر؍سوئفٹ میسیج کے ذریعے فنڈ میں عطیہ دے سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ بینک سے درخواست کریں گے کہ امریکی ڈالر میں رقم ایس بی پی نوسٹرو اکاؤنٹ میں منتقل کی جائیں جس کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان :وصول کنندہ کا نامُ
آئی آئی چندریگر روڈ کراچی، پاکستان :وصول کنندہ کا پتہ
SBPPPKKA ABA :وصول کنندہ کا سوئفٹ کوڈ
026004721 :روٹنگ نمبر
نیشنل بینک آف پاکستان :بینک کا نام
نیویارک، ریاست ہائے متحدہ امریکہ :بینک کا پتہ
55854560 :وصول کنندہ کا اکاؤنٹ نمبر
NBPAUS33 :بینک کا سوئفٹ کوڈ

:دیگر متعلقہ معلومات

:اسٹیٹ بینک کے فنڈ اکاؤنٹ میں باسہولت منتقلی کے لیے مندرجہ ذیل معلومات بھی درکار ہوں گی
نام اور مکمل پتہ
تاریخ پیدائش اور مقام پیدائش
ترسیل زر کا مقصد: آبی ذخائر کے لیے فنڈ میں عطیہ
ایس بی پی نوسٹرو اکاؤنٹ میں رقوم منتقل کرنے کے لیے عطیہ دہندہ کا بیرون ِملک اپنا اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے

منی سروس بیورو (ایم ایس بیز)، منی ٹرانسفر آپریٹرز (ایم ٹی اوز) اور ایکسچینج ہاؤسز (ای ایچز) کے ذریعے منتقلی

بینکوں کو ایم ایس بیز، ایم ٹی اوز (مثلاً منی گرام، ویسٹرن یونین) اور ای ایچز کے ذریعے اپنے ترسیلات زر بھیجنے کے موجودہ انتظامات کے تحت فنڈ کے لیے عطیات وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ چنانچہ سمندر پار پاکستانی ایم ایس بیز، ایم ٹی اوز اور ای ایچز کے ذریعے پاکستان میں کسی بھی کمرشل یا مائیکروفنانس بینک کے فنڈ اکاؤنٹ میں اپنا آئی بی اے این استعمال کرتے ہوئے عطیات بھیج سکتے ہیں۔

بیرون ِملک پاکستانی مشنز اور سفارتخانوں میں عطیات

سمندر پار پاکستانی جس ملک میں بھی ہوں وہاں پاکستان کے سفارتخانے میں اپنے عطیات جمع کراسکتے ہیں۔ وزارت ِخارجہ نے اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔ جمع کردہ عطیات ایس بی پی نوسٹرو اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی جائیں گی تاکہ انہیں فنڈ اکاؤنٹ میں کریڈٹ کیا جاسکے۔

بیرون ملک ملکی بینکوں کی شاخوں میں عطیات

عطیہ دہندگان ملکی بینکوں کی بیرون ملک برانچوں میں بھی عطیات جمع کراسکتے ہیں۔

ڈیبٹ؍کریڈٹ کارڈ کے ذریعے منتقلی

عطیہ دہندگان اس صفحہ پر ’’ابھی عطیہ کیجیے‘‘ کو کلک کرکے اپنے ڈیبٹ؍کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بھی فنڈ میں عطیات دے سکتے ہیں۔ ڈیبٹ؍کریڈٹ کارڈ کے ذریعے جو عطیات وصول ہوں گے انہیں رقوم وصول کرنے والا بینک اتنی مرتبہ کے حساب سے بھیجے گا جو اسٹیٹ بینک اور اُس بینک کے درمیان طے پائے گی۔

ای بینکاری کے ذریعے منتقلی

جن سمندر پار پاکستانیوں کے پاس اپنے بیرون ِملک بینکوں میں ای بینکاری کی سہولت ہو وہ اسے استعمال کرتے ہوئے اپنے آئی بی اے این کی مدد سے پاکستان میں موجود کسی بھی کمرشل یا مائیکروفنانس بینک کے فنڈ اکاؤنٹ میں عطیات جمع کراسکتے ہیں۔