Placeholder image

مشن

نصب العین

قیمتوں اور مالی استحکام کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ایک جدید مالی نظام تشکیل دینا تاکہ پاکستان کی شمولیتی اور پائیدار معاشی ترقی یقینی بنائی جاسکے  

ایسا معتبر، مستعد، اور آزاد مرکزی بینک جس کی ٹیم اعلیٰ صلاحیتوں کی حامل، اور پاکستان کے عوام کی فلاح کو مزید بہتر بنانے کے لیے مخلص ہو  




    گورنر کا پیغام

    مجھے بینک دولت پاکستان کا چوتھا اسٹریٹجک پلان ’’ایس بی پی وژن 2028ء‘‘پیش کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ اس منصوبے میں مرکزی بینک کے نصب العین، مشن اور اگلے پانچ برسوں کے کلیدی مقاصد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ گذشتہ برس اسٹیٹ بینک ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم کے بعد یہ پہلا منصوبہ ہے چنانچہ اس میں ایکٹ میں کی گئی تبدیلیوں کے ذریعے متعارف کرائے گئے مینڈیٹ، خودمختاری اور جواب دہی میں نمایاں اضافے کو مدّنظر رکھا گیا ہے۔ اس منصوبے کی تیاری میں معیشت اور مالی استحکام کو درپیش خطرات اور چیلنجوں کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہے جن میں غیر مستحکم عالمی اقتصادی ماحول، موسمیاتی تبدیلی سے منسلک بڑھتے ہوئے خطرات، تیز رفتار ڈجیٹل اختراعات اور رکاوٹیں اور سائبر سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات شامل ہیں۔ یہ منصوبہ جس کی بنیاد گذشتہ منصوبے کی کامیابیوں پر رکھی گئی ہے ، پانچ باہم مربوط موضوعات کا احاطہ کرتا ہے، جن میں شامل ہیں: حکمت آمیز ابلاغ، موسمیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجی کی جدت طرازی، تنوع اور شمولیتی سوچ، پیداواریت اور مسابقت۔

Placeholder image

     

Placeholder image

     

Placeholder image

     

Placeholder image

     

     

Placeholder image

     



    مالی نظام کی کارکردگی، اثر انگیزی ، شفافیت اور استحکام بڑھانا   

    مہنگائی کو وسط مدتی ہدف تک برقرار رکھنا   

    شریعت سے ہم آہنگ بینکاری نظام کی جانب سفر   

    مالی خدمات تک شمولیتی اور پائیدار رسائی کو فروغ دینا   

    اسٹیٹ بینک کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس اورعوام دوست ادارہ بنانا   


    ایک جدید اور شمولیتی ڈجیٹل مالی خدمات کے ایکوسسٹم کا قیام