Placeholder image
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ڈجیٹل آن بورڈنگ کے لیے اسٹیٹ بینک کا اقدام

Placeholder image

    (این آر پیز) کے لیے پاکستان میں اپنے گھر خریدنے، بنانے یا ان کی تزئین و آرائش کرنے کے لیے ایک خصوصی پروڈکٹ۔

Placeholder image

    یہ (این آر پیز) کو پاکستان میں اپنے پیاروں کے لیے اپنی پسند کی کار خریدنے کے قابل بناتا ہے۔

Placeholder image

    روشن سماج خدمت پاکستان میں خیراتی اداروں/عطیات کی ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

Placeholder image

    ہمارے NRPs کے لیے PSX میں درج سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرنے کا ایک دلچسپ موقع۔

Placeholder image

    ہمارے NRPs کے لیے PSX میں درج سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرنے کا ایک دلچسپ موقع۔

Placeholder image

    NPCs USD، PKR، یورو اور برطانوی پاؤنڈ سے متعین خودمختار آلات ہیں جو GoP کے ذریعے جاری کیے گئے ہیں۔
روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے اہم اعدادوشمار
 
    نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری
    روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ، پاکستان میں کام کرنے والے کمرشل بینکوں کے اشتراک سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ایک اہم اقدام ہے۔ یہ اکاؤنٹس لاکھوں غیر مقیم پاکستانیوں (این آر پیز) کو، جن میں پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) کے حامل غیر مقیم پاکستانی بھی شامل ہیں، بینکاری کے جدید اختراعی طریقے فراہم کرتے ہیں جو پاکستان میں بینکاری ، ادائیگی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیاں انجام دینا چاہتے ہیں۔


    روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے بارے میں
    گورنر بینک دولت پاکستان ڈاکٹر رضا باقر کا پیغام
    ’’پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اسٹیٹ بینک نے اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کسی بینک، کسی سفارت خانے یا قونصل خانے میں جائے بغیر مکمل طور پر ڈجیٹل طریقے سے کسی پاکستانی بینک میں اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دی ہے ‘‘۔
گورنر بینک دولت پاکستان , ڈاکٹر رضا باقر
    مکمل ڈجیٹل اکاؤنٹ کھولنا اور آپریشن

    پاکستان میں پہلی بار این آر پیز کو ، اپنے موجودہ مقام سے مکمل طور پر ڈجیٹل اور آن لائن طریقہ کار کے ذریعے پاکستان میں اکاؤنٹ کھولنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے لیے انہیں کسی بینک برانچ میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ اکاؤنٹ کھولنے کےلیے صرف چند بنیادی معلومات اور دستاویزات درکار ہوں گی۔ بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صارفین کی ضروری مستعدی (due diligence) کے عمل کو 48 گھنٹوں کے اندر مکمل کریں۔
Mobirise


ی
    لائف اسٹائل بینکاری
    روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ درج ذیل طریقے سے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو پاکستان کے بینکاری اور ادائیگی کے نظام سے پوری طرح منسلک کرے گا :

    حکومت پاکستان کی جانب سے نہایت پُرکشش، خطرے سے پاک شرحوں پر، ڈالر، برطانوی پونڈ، یورو اور پاکستانی روپے میں جاری کیے جانے والے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس (این پی سیز) میں غیر مقیم پاکستانیوں کو روایتی اور شریعت سے ہم آہنگ دونوں طریقوں میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرنا ۔(حکومت پاکستان کے اعلامیوں کے لیے کلک کریں)۔ این پی سی کے منافع پر صرف اور صرف 10 فیصدودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا ۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ مقیم پاکستانی، جو بیرونِ ملک اپنے اثاثے ایف بی آر میں ظاہر کرچکے ہیں، وہ بھی ڈالر، برطانوی پونڈ، اور یورو کی مالیت والے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ پاکستان میں کسی بینک کی برانچ جا کر فارن کرنسی میں اپنا روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کھلواسکتے ہیں۔ (تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں)
    سہ ماہی
    ششماہی
    سالانہ
    3 سالہ
    5 سالہ
    ڈالر(فیصد سالانہ)
8.25 8.50 9.00 8.00 8.00
    برطانوی پونڈ(فیصد سالانہ)
7.25 7.50 8.00 7.50 7.50
    یورو (فیصد سالانہ)
6.25 6.50 7.00 6.50 6.50
    روپیہ (فیصد سالانہ)
21.00 21.25 21.50 17.50 15.00
نوٹ: اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے لیے منافع کی حقیقی شرحوں کا تخمینہ متعلقہ مہینے کے حقیقی مالی اعدادوشمار کی بنیاد پر مضاربہ کے اسلامی اصولوں کے مطابق لگایا جائے گا۔


Placeholder image

    رقم کی منتقلی ، بلوں اور فیسوں کی ادائیگیوں ، اور ای کامرس سمیت تمام روایتی اکاؤنٹ سروسز تک ڈجیٹل رسائی کی فراہمی
Placeholder image


    روشن اپنی کار کے ذریعے غیر مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں اپنے پیاروں کے لیے پرکشش نرخوں پر اپنی پسند کی کار خریدنے کا اہل بنانا
Placeholder image


    روشن سماجی خدمات کے ذریعے آسان ادائیگی کے ایک پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں خیرات اور عطیات کی ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا
Placeholder image


    پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں حصص اور فنڈز کے یونٹس میں سرمایہ کاری

    میوچل فنڈز (اوپن اینڈڈ اسکیموں) میں سرمایہ کاری
Placeholder image


    پاکستانی پراپرٹی مارکیٹ ، بشمول کمرشل اور رہائشی دونوں ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع
Placeholder image



    گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا 11 اپریل 2022 کو آر ڈی اے میں 4 بلین ڈالر کا سنگ میل حاصل کرنے پر سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پیغام


    ہمارے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو خراج تحسین
    فارن کرنسی اور پاکستانی روپے دونوں میں اکاؤنٹس دستیاب ہیں
    صارف فارن کرنسی یا روپیہ مالیت والے اکاؤنٹس میں سے کسی ایک ، یا دونوں کا انتخاب کرسکتا ہے۔ این آر پیز کے لیے یہ اکاؤنٹس interoperable ہوں گے اور فارن کرنسی سے پاکستانی روپوں میں اور پاکستانی روپے سے فارن کرنسی میں بر وقت آن لائن تبادلےکے قابل بنائیں گے۔
    اکاؤنٹ کا انتخاب
    سنگل، جوائنٹ، کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹس دستیاب ہیں۔
    اسلامی انتخاب
روایتی اور شریعت سے ہم آہنگ دونوں طرح کے اکاؤنٹ کھولے جاسکتے ہیں۔
    مکمل طور پر واپسی کے قابل
    اکاؤنٹ میں موجود رقم پاکستان سے واپس بھیجی جا سکتی ہے اور اسٹیٹ بینک یا بینک سے کسی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
    نوٹ: روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ میں رقوم صرف بیرونِ ملک سے بھجوائی جا سکتی ہیں۔ ان رقوم سے کی گئی سرمایہ کاری کے نتیجے میں جو آمدنی حاصل ہو (مثلاً روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے خریدی گئی املاک سے ملنے والا کرایہ/ منافع، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری پر یا روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے لیے گئے حصص پر ملنے والا منافع، وغیرہ) اسے بھی اس اکاؤنٹ میں جمع کرایا جا سکتا ہے۔ اکاؤنٹ کے قابلِ واپسی ہونے کی نوعیت کی بنا پر روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ میں کوئی اور رقم مقامی طور پر جمع نہیں کرائی جا سکتی۔ اس طرح یہ بات یقینی بنائی جاتی ہے کہ پاکستان میں مقیم افراد مقامی رقوم کو روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ میں منتقل کر کے اور باہر بھجوا کر اس کا غلط استعمال نہ کر سکیں۔
 
      نیا  سادہ، آسان اور زحمت سے پاک ٹیکس نظام
      وفاقی حکومت نے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) رکھنے والے غیر مقیم پاکستانیوں (این آر پیز) کے لیے ایک نیا سادہ، آسان اور زحمت سے پاک ٹیکس نظام متعارف کرایا ہے۔ اس میں این آر پیز کی جانب سے آر ڈی اے کے ذریعے حکومت کی روایتی اور شریعت سے ہم آہنگ قرضہ سیکوریٹیز میں کی گئی تمام سرمایہ کاریاں، اسٹاک مارکیٹ، میوچل فنڈز اور ریئل اسٹیٹ شامل ہیں۔ آر ڈی اے رکھنے والے این آر پیز کے لیے نئے ٹیکس نظام کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں :


      آر ڈی اے ڈپازٹس
      آر ڈی اے ڈپازٹس پر کمائے گئے منافع کو ٹیکس سے استثنا حاصل ہے
      آر ڈی اے ڈپازٹس کے منافع پر ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی نہیں ہو گی
      فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے استثنا کا سرٹیفکیٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں
      آر ڈی اے ڈپازٹس کے منافع پر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ضرورت نہیں

      بینکاری لین دین
      این آر پیز کی جانب سے نقد رقوم نکلوانے یا ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ رقوم کی منتقلی پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد نہیں ہو گا۔

      نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری
      این آر پیز کی جانب سے نقد رقوم نکلوانے یا ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ رقوم کی منتقلی پر ودہولڈنگ ٹیکس این آر پیز اور ایسے مقیم پاکستانی جو بیرون ملک اثاثے ظاہر کر چکے ہیں، ان کے لیے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس (این پی سیز) کے منافع پر ٹیکس کی شرح صرف اور صرف 10 فیصد ہے۔
      این پی سیز کے منافع پر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ضرورت نہیں
      شیئرز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری
      کیپٹل گین پر صرف اور صرف 15فیصد ٹیکس
      میوچل فنڈز اور آئی پی پیز کے سوا کمپنیوں اور ٹیکس سے مستثنیٰ کمپنیوں سے موصولہ منافع منقسمہ پر صرف اور صرف 15فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ آئی پی پیز کے منافع منقسمہ پر ٹیکس شرح 7.5فیصد اور ٹیکس سے مستثنیٰ کمپنیوں پر25فیصد ہے
      فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست (اے ٹی پی ایل) میں عدم موجودگی کے سبب کوئی جرمانہ عائد نہیں ہو گا ،نہ ہی ٹیکس شرح کو دگنا کیا جائے گا
      منافع منقسمہ اور کیپٹل گین پر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ضرورت نہیں

      جائیداد میں سرمایہ کاری
      جائیدادوں کی فروخت کے وقت مالیت پر صرف اور صرف ایک فیصد کیپٹل گین ٹیکس
      جائیدادوں کی خریداری کے وقت مالیت پر صرف اور صرف ایک فیصد کیپٹل گین ٹیکس
      این آر پیز کو جائیدادوں کی فروخت پر کیپٹل گین کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ضرورت نہیں
    اہلیت
  • پاکستانی پاسپورٹ، پاکستان اوریجن کارڈ یا این آئی سی کے حامل غیرمقیم پاکستانی
  • ملازم، اپنا کاروبار کرنے والے، بےروزگار، گھریلو خواتین/ خانہ ساز، طلبا، بچے اور پنشنر حضرات
  • کمپنیاں یا ادارے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ نہیں کھول سکتی ہیں
 
    اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ

1
    کوئی بینک منتخب کریں
    اکاؤنٹ کھولنے کے لیے نیچے دیے گئے بینکوں میں سے کسی کو منتخب کریں۔

2
    اکاؤنٹ کھولنے کا فارم پُر کریں
    ڈجیٹل طور پر اکاؤنٹ کھولنے کے فارم کو پُر کرنے کے لیے منتخب بینک کی ویب سائٹ پر جائیں۔

3
    ڈجیٹل اکاؤنٹ کی قسم منتخب کریں
    ڈجیٹل اکاؤنٹ کی قسم منتخب کریں- غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ یا پاکستانی روپیہ اکاؤنٹ۔

4
    دستاویزات اپ لوڈ کریں
    اکاؤنٹ کھولنے کے لیے آپ کو درج ذیل دستاویزات کی اسکین شدہ نقل اپ لوڈ کرنا ہوگی۔ درج ذیل فہرست معیاری ہے جو روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ میں شریک تمام بینکوں پر لاگو ہوتی ہے۔ عین ممکن ہے کہ کسی صارف کے خاکۂ خطر (risk profile) کے پیشِ نظر کوئی بینک اپنی ضروری مستعدی کو پورا کرنے کے لیے اُس سے کچھ اضافی دستاویز طلب کر لے۔ اگر آپ محسوس کریں کہ بینک بہت زیادہ معلومات طلب کر رہا ہے تو براہِ کرم صارف اور متعلقہ بینک کے نام سے اسٹیٹ بینک کو [email protected] پر مطلع کریں۔:

    الف) کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کار ڈ/ نیکوپ/ پاکستان اوریجن کارڈ

    ب) پاسپورٹ (پاکستانی اور/ یا غیر ملکی)

    ج) غیر مقیم حیثیت کا ثبوت

    د) آئی آر ایس ایف اے ٹی سی اے (IRS FATCA) فارم (صرف امریکہ میں مقیم صارفین کے لیے)

    ہ) پیشے اور ذریعہ آمدنی / رقوم کا ثبوت۔ مثال کے طور پر درج ذیل میں سے کوئی بھی دستاویز:

    • تنخواہ دار افراد درج ذیل میں سے کوئی بھی دستاویز دیں:

    • تقرر نامہ، تنخواہ کی سلپ یا بینک اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ
    • کاروباری افراد درج ذیل میں سے کوئی بھی دستاویز دیں:

    • بزنس رجسٹریشن کی دستاویز، بزنس لیٹرہیڈ یا بینک اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ
5
    اپنی تصویر شامل کریں
    آپ سے ایک ڈجیٹل تصویر طلب کی جائے گی جو فارم پُر کرنے کے وقت لی جائے گی اور براہ راست اپ لوڈ کی جائے گی۔

6
    تصدیق کی موصولی
    اکاؤنٹ کھلنے  کی تصدیق آپ کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر موصول ہوجائے گی۔

7
    رقوم کی منتقلی
    اکاؤنٹ کھُلنے کے بعد ، آپ اپنے موجودہ ملک سے بینکنگ چینلز کے ذریعے اِس اکاؤنٹ میں رقوم منتقل کرسکتے ہیں۔



    اکاؤنٹ کھولنے کے لیے نیچے دیے گئے آئیکونز میں سے کسی پر کلک کیجیے

Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image




    آر ڈی اے پر چارجز
    بینک چارجز: روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ رکھنے والے افراد پر بینکوں کی پیش کردہ مختلف مصنوعات اور خدمات پر چارجز عائد ہوں گے جیسے:ڈیبٹ کارڈز، چیک بک وغیرہ۔ مختلف بینک ان پر مختلف چارجز وصول کرتے ہیں۔ صارفین کی سہولت کے لیے بینکوں کے وہ لنک ذیل میں دیے جا رہے ہیں جو اُن کے شیڈول آف چارجز *تک پہنچائیں گے:
    شیڈول آف چارجز کےلیے یہاں کلک کریں









    ٹرانسفر چارجز: روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ والے بینکوں نے آر ڈی اے صارفین کی طرف سے آنے والی اور جانے والی رقوم پر ٹرانسفر چارجز معاف کر دیے ہیں۔ تاہم، ممکن ہے کہ بیرون ملک سے رقم بھیجنے والے اپنے بینک کی طرف سے عائد چارجز صارفین کو برداشت کرنے پڑیں۔صارفین کی سہولت کے لیے، روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ والے بینکوں نے کچھ کرسپانڈنٹ بینکوں (سٹی بینک، ڈوئچے بینک، جے پی مورگن اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک) کے ساتھ مل کر خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ ٹرانسفر چارجز کو 5 ڈالر سے 9 ڈالر تک کم کیا جائے ۔ان بینکوں کے ذریعے رقوم کی منتقلی کے وقت اس شرح سے فائدہ اٹھانے کے لیے، صارفین کو خصوصی بینک آئیڈنٹی فکیشن کوڈ (BIC) استعمال کرنا چاہیے جو اُن کا روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ بینک فراہم کرے گا۔ٹرانسفر چارجز کے بارے میں معلومات کے لیے صارفین اپنے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ والے بینک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔


    *اعلانِ لاتعلقی: یہ چارجز عمومی آگاہی اور عوام کی سہولت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں اور یہ بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں مرتب کیے گئے ہیں۔ بہتر ہے کہ صارفین ان چارجز کی مکمل اور تازہ ترین تفصیلات کے لیے متعلقہ بینک کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔ اسٹیٹ بینک اپنی ویب سائٹ پر دیے گئے چارجز کی بنیاد پر کیے گئے کسی فیصلے کی وجہ سے ہونے والے کسی نقصان کی ذمہ داری یا بار قبول نہیں کرے گا۔


    ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید
    روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کی خصوصیات بتاتے ہوئے

    روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ
    پاکستان میں بینکاری کا ایک نیا دور


    روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ - ٹی وی سی - 2021


    روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ - ٹی وی سی - 2022


    Placeholder image

      براہِ کرم روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق اپنے سوالات یا آرا سے اسٹیٹ بینک کو آگاہ کرنے کے لیے اس لنک پر جائیں

    [email protected]
    Placeholder image