Responsive image


 
Placeholder image
    وطن واپس آئے بغیر
    اور ڈجیٹل طریقے سے
Placeholder image
    پہلے سے منظور شدہ
    منصوبوں میں سے انتخاب
Placeholder image
    ٹیکس وصولی سادہ
    اور رقم کی بآسانی واپسی


    پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسٹیٹ بینک نے خاص طور پر غیر مقیم پاکستانیوں اور پاکستانی اوریجن کارڈ کے حامل افراد کے لیے روشن اپنا گھر اسکیم کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت وہ اپنی رقم سے یا بینک سے قرضہ(financing) لے کر پاکستان میں جائیداد خرید سکتے ہیں، مکان تعمیر یا اس کی تزئین و آرائش کرسکتے ہیں ، اور یہ سب کام وطن واپس آئے بغیر اور ڈجیٹل طریقے سےانجام دے سکتے ہیں۔

    اس ضمن میں تین سے پچیس سال تک کی مدت کے لیے قرضہ روایتی اور شریعت سے ہم آہنگ دونوں طرز پر اور نہایت پُرکشش شرحوں پر دستیاب ہے۔ شروع سے آخر تک سارا عمل ڈجیٹل طریقے سے اور سادہ انداز میں انجام پائے گا جس سے سمندر پار پاکستانیوں کو موقع ملے گا کہ وہ سہولت کے ساتھ اور تیز رفتاری سے مکاناتی قرضے حاصل کریں یا پاکستان کے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔

    جو غیر مقیم پاکستانی پہلے سے منظور شدہ منصوبوں میں سرمایہ کاری میں، یا ان میں جائیدادوں کے لیے قرضے کے حصول میں دلچسپی رکھتے ہیں، اُن کی درخواستوں کی پراسیسنگ زیادہ تیزی سے مکمل کی جائے گی۔ پاکستان میں روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ہونے والی سرمایہ کاری کی رقم مکمل طور پر قابلِ واپسی ہے اور اس پر صرف ایک بار یکمشت ٹیکس لاگو ہوگا۔
    غیر مقیم پاکستانی اپنےآر ڈی اے میں موجود رقم استعمال کرتے ہوئے بھی براہ راست جائیداد خرید سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے شریک بینکوں کی ویب سائٹ کے ’روشن اپنا گھر ‘ویب پیج پر جانا ہوگا ۔ غیرمقیم پاکستانیوں کو محض جائیداد کا انتخاب کرنا ہوگا، ملکیتی دستاویزات کی نقول جمع کرانی ہوں گی اور پاکستان میں ایک شخص کو نامزد کرنا ہوگا جو خریدوفروخت اور منتقلی کی رسمی کارروائیاں مکمل کرتے ہوئے جائیداد کو سرمایہ کار کے نام پر منتقل کرے۔ متعلقہ بینک اُس جائیداد کا تخمینہ لگا کر اور فروخت کنندہ کی ضروری جانچ پڑتال کے بعد رقم فروخت کنندہ یا استفادہ کنندہ کو ادا کر دے گا۔

    غیرمقیم پاکستانی باشندے پاکستان میں واقع بینکوں سے بھی پُرکشش شرحوں پر روایتی یا شریعت سے ہم آہنگ طرز کے قرضے حاصل کرسکتے ہیں۔ ’روشن اپنا گھر‘ کے تحت قرضے خود منتخب کردہ جائیدادوں کے ساتھ ساتھ بینکوں کی ویب سائٹس پر دستیاب منصوبوں میں بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ درخواست دہندہ قرضے کے لیے درخواست دینے سے قبل بھی جائیداد کا انتخاب کر سکتا ہے یا درخواست دہندہ کے اکاؤنٹ میں نقدی کی آمد اور اس کی ادائیگیٔ قرض کی صلاحیت کی بنیاد پر بینک کی جانب سے قرضے کی حد منظور ہونے کے بعد بھی جائیداد کا انتخاب کرسکتا ہے۔


    قرضے کی اہم خصوصیات

Placeholder image
    روایتی / شریعت سے ہم آہنگ فنانسنگ کی دستیابی
Placeholder image
    3 سے 25 سال کی لچکدار میعاد
Placeholder image
    جائیداد کا مفت بیمہ

Placeholder image
    نہایت پُرکشش شرحوں پر قرضے
    معینہ (fixed) اور متغیرہ (variable) شرح کے نرخوں کی دستیابی
Placeholder image
    شریک قرضدار
    غیر مقیم پاکستانی کو شریک قرضدار بنانے کا آپشن


    نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی ضمانت کی بنیاد پر قرضہ (Lien Based Financing) : غیر مقیم پاکستانی باشندے رہن پر مبنی مالکاری: غیرمقیم پاکستانی آر ڈی اے میں اپنے ڈپازٹ کی رقم یا نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کو بینک کے پاس بطور ضمانت رکھوا کر ہاؤس فنانس کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ بینک مکان کی خریداری یا تعمیر کے لیے جائیداد کی 99 فیصد مالیت تک قرضہ جاری کر سکتے ہیں۔ مکان کی تزئین و آرائش کی صورت میں وہ جائیداد کی 40 فیصد مالیت تک قرضہ جاری کرسکتے ہیں۔ ضمانت کی بنیاد پر قرضہ لینے کے لیے جائیداد رکھنے کی ضرورت نہیں، خواہ اس کے مساوی ہو یا درج شدہ ۔ قرض لینے والا قرضے کی تمام دستاویزات پر ڈجیٹل طور سے دستخط کرے گا۔ اس کی ذاتی موجودگی کی ضرورت نہیں ہوگی حتیٰ کہ جائیداد کی فروخت یا منتقلی کے معاہدے (sale or transfer deed) پر عمل درآمد کے لیے بھی نہیں۔ تاہم، قرض دار خریدوفروخت کی رسمی کارروائی مکمل کرنے اور جائیداد قرض دار کے نام منتقل کرنے کے لیے پاکستان میں کسی شخص کو نامزد کرے گا۔

    جائیداد کی ضمانت کی بنیاد پر قرضہ (Non-Lien Based Financing): یہ معمول کا مکاناتی قرضہ ہے، جس میں بینک مکان کی تعمیر یا خریداری کے لیے اس کی 85 فیصد تک مالیت کا قرضہ فراہم کر سکتے ہیں،جبکہ مکان کی تزئین و آرائش کے لیے اس کی 30 فیصد تک مالیت کا قرضہ دے سکتے ہیں۔ قرض دار فنانسنگ کی دستاویزات پر ڈجیٹل طور پر دستخط کرے گا، جبکہ رجسٹرار وغیرہ سے جائیداد کی دستاویزات حاصل کرنے اور بینک کے حوالے کرنے کے لیے قرض دار کی ذاتی موجودگی یا پاکستان میں کسی کو مختارنامہ تفویض کرنا لازمی ہوگا ۔ بینک قرض دار کو خصوصی مختار نامے (Special Power of Attorney) کی سافٹ کاپی فراہم کرے گا تاکہ وہ اسے ڈاؤن لوڈ، پرنٹ، دستخط کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اقامتی ملک میں پاکستانی مشن سے تصدیق کروا لے اور اسے اپنے اٹارنی کو ارسال کرے۔ بیرون ملک پاکستانی مشنز اور پاکستان میں دفترخارجہ نے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز کے خصوصی مختار ناموں کی ترجیحی بنیادوں پر تصدیق کرنے کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

    مارک اپ کی سرکاری سبسڈی اسکیم (جی ایم ایس ایس)
    آر ڈی اے کے حامل افراد کے لیے’روشن اپنا گھر‘ پراڈکٹ کے تحت مارک اپ کی سرکاری سبسڈی اسکیم کی مکاناتی قرضے کی سہولت بھی دستیاب ہے، اس ضمن میں متعلقہ سطحوں کے تحت پہلے سے طے شدہ معیار ملحوظ رکھا گیا ہے ۔ اس پر مارک اپ کی سرکاری سبسڈی اسکیم کی شرحیں ہی لاگو ہوں گی۔

    نہایت پُرکشش شرحوں پر قرضے
      جائیداد کی ضمانت کی بنیاد پر قرضہ
      نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی ضمانت کی بنیاد پر قرضہ
      شرح
      کائبور جمع 1.5 فیصد
      ایک سالہ کائبور
      متغیرہ
      پی کے آر وی پانچ سالہ پی آئی بی جمع 1.5 فیصد
      پی کے آر وی پانچ سالہ پی آئی بی
      معینہ*
    * قرض دار پانچ سالہ معینہ شرح کی مدت پوری ہونے پر متغیرہ اور معینہ شرح میں سے انتخاب کرسکتا ہے۔
    کائبور اور پی آئی بی کی پی کے آر وی شرحیں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔



    جائیداد کا مفت بیمہ
    قرضے کی رقم کی حد تک جائیداد کا بیمہ مفت ہوتا ہے۔ نیز،منتخب بینکوں کی جانب سے قرضے کی واجب الادا رقم کی مالیت تک خطرۂ قرض کی مفت کوریج پیش کی جاتی ہے۔
    پہلے سے منظور شدہ منصوبے
    پاکستان میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے یا گھر خریدنے یا رہن پر قرض کے خواہش مند غیرمقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے آر ڈی اے بینکوں کی ویب سائٹ پر پہلے سے منظور شدہ منصوبوں یا بلڈز کی فہرست دستیاب ہے۔ اگر سرمایہ کار یا قرض دار پہلے سے منظور شدہ منصوبوں میں سے کسی پراپرٹی کا انتخاب کریں تو قرضے کی منظوری کا عمل قدرے تیز ہوجائے گا۔
    پہلے سے منظور شدہ منتخب منصوبوں کے لیے آف پلان قرضے کا آپشن
    آف پلان قرضہ زیرتعمیر منصوبوں کے لیے فراہم کیا جاتا ہے۔ بلڈرز یا ڈیولپرز درکار ضوابطی منظوری کے بعد مکانات، اپارٹمنٹس وغیرہ قسط وار ادائیگی پر فروخت کرنے کی پیشکش کرتے ہیں۔ قرض دار بلڈرز یا ڈیولپرز کو ڈاؤن پیمنٹ کی جزوی مالکاری یا میعادی قسطوں کی ادائیگی کے لیے بینکوں سے قرضہ طلب کرتے ہیں۔ اس قرضے کو عموماً آف پلان قرضہ کہا جاتا ہے۔

    آر ڈی اے کی سہولت فراہم کرنے والے چند بینکوں نے پہلے سے منظور شدہ منتخب منصوبوں کے آف پلان قرضےکا بندوبست کرلیا ہے۔ اس طرح زیرتعمیر پراپرٹی کے حصول کی خواہش رکھنے والے غیرمقیم پاکستانیوں کی قرضے کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ دیگر کی طرح اس قسم کی مالکاری میں بھی بینک، بلڈر اور قرض دار کے درمیان سہ فریقی معاہدے کی ضرورت ہوگی، تاکہ قرضے کی شرائط و ضوابط، بلڈر، بینک اور قرض دار کا کردار اور ذمہ داریاں، تکمیل کی مقررہ مدت اور تاخیر کی صورت میں جرمانے وغیرہ واضح طور پر ضبطِ تحریر میں لائے جاسکیں۔ مختلف بینکوں اور مختلف بلڈرز کی طرف سے آف پلان قرضے کے انتظامات مختلف ہوسکتے ہیں۔

    ذاتی موجودگی ضروری نہیں
    آر ڈی اے کے حامل غیر مقیم پاکستانی ذاتی رقم سے مکان خریدیں یا بینک سے قرضہ لے کر، دستاویزی کارروائی کے لیے ان کی بنفسِ نفیس موجودگی ضروری نہیں ، ماسوائے جائیداد کی ضمانت کی بنیاد پر قرضہ لینے کی صورت میں جہاں خریدار کو بذات خود موجود رہ کر بینک کے حق میں جائیداد گروی رکھنے کا معاہدہ طے کرنا ہوتا ہے، یا پھر وہ یہ کام خصوصی مختارنامے کے ذریعے بھی کرا سکتا ہے۔

    ذاتی مالکاری
    جائیداد کی ضمانت کی بنیاد پر قرضہ
    نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی ضمانت کی بنیاد پر قرضہ
    غیرمقیم پاکستانی واحد مالک

    جائیداد کی منتقلی/ فروخت کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے خریدار کی بنفسِ نفیس موجودگی (یکطرفہ لین دین کے طور پر عمل درآمد) ضروری نہیں۔
    غیرمقیم پاکستانی واحد مالک

    خریدار خود موجود ہوگا یا منتقلی/ فروخت کی دستاویز پر عمل درآمد اور بینک کے حق میں رہن کے لیے مختار نامہ جاری کرسکتا ہے۔

    غیرمقیم پاکستانی واحد مالک

    جائیداد کی منتقلی/ فروخت کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے خریدار کی بنفسِ نفیس موجودگی (یکطرفہ لین دین کے طور پر عمل درآمد) ضروری نہیں۔ رہن درکار نہیں۔
    کسی مقیم پاکستانی کے ساتھ غیر مقیم پاکستانی کی مشترکہ ملکیت

    جائیداد کی منتقلی/ فروخت کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے خریدار کی بنفسِ نفیس موجودگی (یکطرفہ لین دین کے طور پر عمل درآمد) ضروری نہیں۔

    کسی مقیم پاکستانی کے ساتھ غیر مقیم پاکستانی کی مشترکہ ملکیت

    موجودگی ضروری نہیں ۔ شریک مالک جائیداد کی منتقلی/ فروخت کے معاہدے پر عمل درآمد مکمل کرے گا اور گروی رکھوانے کے معاملات طے کرے گا۔

    کسی مقیم پاکستانی کے ساتھ غیر مقیم پاکستانی کی مشترکہ ملکیت

    جائیداد کی منتقلی/ فروخت کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے خریدار کی بنفسِ نفیس موجودگی (یکطرفہ لین دین کے طور پر عمل درآمد) ضروری نہیں۔ رہن درکار نہیں۔
    قرضے کی درخواست کیسے دیں - ڈجیٹل صارف کا سفر
    ڈجیٹل طریقے سے ذاتی سرمایہ کاری سے گھر خریدنے یا بینک سے قرضے کے حصول کی درخواست دینا آسان ہے۔ قرضے کی درخواست کے لیے ڈجیٹل صارف کا مرحلہ وار سفر ذیل میں درج ہے:

    سوالات یا آراء
Placeholder image
    اگر آپ کو روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ سے متعلق کچھ پوچھنا ہے یا اپنی آرا دینی ہیں تو براہِ کرم متعلقہ بینک کی مددگار ڈیسک سے رابطہ کریں یا ای میل بھیجیں:  [email protected]
Placeholder image