Responsive image
 
    اب روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے حامل افراد بینک فنانسنگ کے
    ذریعے پاکستان میں اپنے پیاروں کے لیے کار لے سکتے ہیں
    اسٹیٹ بینک نے بینکوں کی شراکت سے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے حامل غیرمقیم پاکستانیوں کے لیے 'روشن اپنی کار' اسکیم کا آغاز کردیا ہے۔ اب غیرمقیم پاکستانی وطن میں موجود اپنے اہلِ خانہ کو کار دلانے کے لیے نہایت پُرکشش شرحوں پر کار فنانسنگ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے وہ ڈجیٹل طور پر درخواست دے کر معمول سے نصف وقت میں کار حاصل کر سکتے ہیں۔


    غیرمقیم پاکستانیوں کے لیے ایک پُرکشش پیشکش

Placeholder image
    درخواست دینے کا ڈجیٹل طریقہ
    درخواست دینے کا سادہ اور ڈجیٹل عمل


Placeholder image
    مارک اپ کی کم شرح
    صرف 7 فیصد


Placeholder image
    کم شرح پر بیمہ
    فیصد 1.4 صرف



Placeholder image
روایتی/ شریعہ فنانسنگ کے طریقے
روایتی اور شریعت سے ہم آہنگ
دونوں طرز پر کار فنانسنگ دستیاب ہے

Placeholder image
مدت آپ کی سہولت کے مطابق
2 سے 7 سال

Placeholder image
تیز تر فراہمی
کار کی فراہمی میں لگنے والا وقت 50 فیصد تک کم


    روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے حامل افراد کار فنانسنگ کی درخواست دینے کے لیے اُس بینک کے پورٹل کو استعمال کریں گے جس میں اُن کا اکاؤنٹ ہو۔ قرضے کی درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر ڈجیٹل ہے جس میں کوئی کاغذی کارروائی شامل نہیں ۔

    درخواست جمع کرانے کے بعد قرضے کی منظوری میں 4 دن کا وقت لگتا ہے۔

    روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے حامل افراد کے لیے کار فنانسنگ کی شرحیں مارکیٹ کی شرحوں سے قدرے کم ہیں۔ فنانسنگ کے لیے دو قسموں کی شرحیں دستیاب ہیں:

    اس میں کار فنانسنگ کی شرحیں لیے گئے قرضے کی مدت کے لحاظ سے مختلف ہیں ۔ درخواست دیتے وقت مروجہ بینچ مارک کی بنیاد پر شرح کا تعین کیا جائے گا، اور اس پر وقتاً فوقتاً نظرِ ثانی ہوتی رہے گی۔

    رہن پر مبنی رواں شرح:
    رہن کا تعین روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے ڈپازٹس یا نیا پاکستان سرٹیفکیٹس سے ہوتا ہے، اور کار فنانسنگ اسٹیٹ بینک کی کم از کم نشانیہ شرح سے ایک فیصد زائد پر دستیاب ہے۔ اسٹیٹ بینک کی کم از کم شرح (فلور ریٹ) اس کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔

    رواں شرح جو رہن پر مبنی نہ ہو: کار فنانسنگ چھ ماہ کی عرصیت کے حامل کائبور جمع ایک فیصد پر دستیاب ہے (کراچی بین البینک شرح پیشکش)۔ کائبور کا تعین یومیہ بنیاد پر کیا جاتا ہے، جو اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر موجود ہوتا ہے۔

    کار فنانسنگ کی یہ شرحیں پوری مدت کے لیے یکساں رہتی ہیں۔ بینک اپنے ڈپازٹس کی لاگت یا قرضے کی درخواست کے وقت پاکستان نوقدر پیمائی (پی کے آر وی) کی مروجہ شرحوں کی بنیاد پر معین شرح کی پیشکش کرتے ہیں۔ اس شرح کی پیشکش کے بعد فنانسنگ کی مدت مکمل ہونے تک اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔

    کار فنانسنگ کی مروجہ شرحوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ پیش کرنے والے بینکوں کی ویب سائٹس ملاحظہ کیجیے۔


    رہن کے علاوہ پراڈکٹ
    رہن پر مبنی پراڈکٹ
    شرح
    کائبور جمع ایک فیصد
    اسٹیٹ بینک کی کم از کم حد جمع ایک فیصد
    رواں
    10.25 فیصد سے 11.50 فیصد
    8.25 فیصد سے 9.50فیصد
    معین


    معروف بیمہ کمپنیوں سے کار بیمہ (انشورنس) لینے کے متعدد آپشن مختلف شرحوں پر موجود ہیں۔ آپ اپنی پسند کی کمپنی کا بیمہ لے سکتے ہیں۔

    روایتی اور شریعہ سے ہم آہنگ مالکاری دونوں طریقوں سے کار فنانسنگ دستیاب ہے۔

    مارکیٹ میں اِس وقت کاروں کی فراہمی میں جتنا وقت لگتا ہے، اس اسکیم میں اس کا آدھا وقت لگے گا۔

    اسکیم کے تحت غیرمقیم پاکستانی زیادہ سے زیادہ تین کاریں حاصل کرسکتے ہیں۔
[email protected]