مالی خواندگی قومی پروگرام میں حصہ لینے والے بینکوں کی کوششوں کا اعتراف اور ستائش
ان ایوارڈز کا مقصد بالغ افراد کے لیے مالی خواندگی قومی پروگرام کے تحت 2017ء سے 2022ء کے پانچ سالہ عرصے میں بینکوں کی کارکردگی کا اعتراف کرنا اور انہیں سراہنا ہے۔ پروگرام کے حوالے سے اہداف اور ذیلی اہداف کے حصول میں بینکوں کی کامیابیوں کا تذکرہ ایک وضع کردہ اسکور کارڈ کیا۔ بسلسلہ وضاحت، ان اہداف میں آن گراؤنڈ سیشنز، استفادہ کنندگان، اکاؤنٹ کھولے جانے اور خواتین کو مالی خدمات کی فراہمی بڑھانے کے لیے اقدامات شامل ہیں۔
مالی خواندگی چیمپئن بینک ایوارڈ
یہ ایوارڈ ان بینکوں کے لیے ہے جنہوں نے تمام مقررہ اہداف میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
بڑے بینک
درمیانے بینک
چھوٹے اور مائیکروفنانس بینک
یہ ایوارڈ ان تخصیصی بینکوں کی غیرمعمولی کارکردگی کو سراہنے کے لیے ہے جنہوں نے تمام اہداف توقع سے زائد حاصل کیے۔