روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کھولنا
- غیر مقیم پاکستانی (NPRs) اپنے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ یہ اکاؤنٹ آن لائن کھولا جاسکتا ہے جس کے لیے اکاؤنٹ کھولنے والے کی موجودگی ضروری نہیں اور پاکستان میں کسی بینک برانچ یا کسی سفارتخانے یا قونصل خانے میں جانے کی ضرورت نہیں۔ یہ اکاؤنٹ پاکستانی روپے یا غیرملکی کرنسی یا دونوں میں کھولا جاسکتا ہے۔ (اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے)۔
- مقیم پاکستانی جن کے بیرون ملک اثاثےایف بی آر میں ڈکلیئرڈ ہوں، ڈالر مالیت کے این پی سیز میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے وہ پاکستان میں کسی بینک کی برانچ میں جا کر غیرملکی کرنسی میں اپنا روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کھلواسکتے ہیں۔ (تفصیلات کے لیے یہاں کلک کیجیے)