Responsive image
    روشن سماجی خدمات روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے حامل غیرمقیم پاکستانیوں کو یہ سہولت دیتا ہے کہ وہ اپنے فلاحی عطیات، چندے، اور زکوٰۃ کی رقم پاکستان بھجوانے کے لیے ون اسٹاپ پیمنٹ پلیٹ فارم استعمال کریں (یعنی ایک ہی ڈجیٹل پلیٹ فارم سے کئی جگہ رقم ادا کریں)۔حتیٰ کہ وہ دنیا بھر میں کہیں بھی رہ کر پاکستان میں معروف اداروں کے ذریعے قربانی کا فریضہ ادا کرسکتے ہیں۔

    روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ رکھنے والے افراد معروف سماجی اداروں کو چندے اور زکوٰۃ کی رقم آسانی سے بھجوا سکتے ہیں۔ وہ احساس پروگرام کو عطیات دینے کے ساتھ ساتھ قربانی کا فریضہ بھی ادا کرسکتے ہیں۔



Placeholder image
    پاکستان کے معروف
    سماجی اداروں، تعلیمی اداروں اور
    اسپتالوں کو رقم عطیہ کیجیے

Placeholder image

    اپنی زکوٰۃ ادا کیجیے

Placeholder image
    احساس پروگرام
    کے لیے عطیات دیجیے

Placeholder image

    قربانی کا فریضہ ادا کیجیے



    اب غیرمقیم پاکستانیوں کو اپنی مرضی کے اداروں کو عطیات دینے یا رقوم کی بین الاقوامی منتقلی کے لیے ان اداروں کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بتانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ بینکوں کی جانب سے روشن سماجی خدمات کا پلیٹ فارم موجود ہے جس کے ذریعے غیرمقیم پاکستانی ملک میں سماجی بہبود کے معروف اداروں، تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کو محض چند کلکس کے ساتھ عطیات دے سکتے ہیں ۔ زکوٰۃ کی ادائیگی اور قربانی کا فریضہ بھی اسی طرح ادا کرسکتے ہیں۔

    احساس پروگرام کے ساتھ وابستگی: غیرمقیم پاکستانیوں کی طرف سے فقیدالمثال احساس پروگرام میں عطیات کی غرض سے ایک لنک بھی دستیاب ہے۔

    صارفین اپنے بینکوں کے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے ویب پیجز پر موجود روشن سماجی خدمات کے پورٹل پر جائیں گے۔پورٹل پر انہیں عطیات وصول کرنے والے اداروں، جیسے آغا خان اسپتال، اخوت فاؤنڈیشن، چھیپا، سٹیزنز فاؤنڈیشن، ایدھی، انڈس اسپتال، ایل آر بی ٹی اسپتال، سیلانی، شوکت خانم اسپتال (پورٹل میں ا داروں کے نام مختلف ہوسکتے ہیں) کے ناموں کی فہرست ملے گی۔ عطیات دینے یا قربانی کی بُکنگ کرانا غیرمقیم پاکستانیوں کے لیے نہایت آسان ہے۔


Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
    سوالات یا آراء
    براہِ کرم اسٹیٹ بینک کے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ سے متعلق اپنے سوالات یا آرا درج ذیل ای میل ایڈریس پر ارسال کریں۔
[email protected]