Responsive image
    سمندرپار پاکستانی اب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں
Placeholder image
    بیرونِ ملک رہ کر اور ڈجیٹل طریقے سے
Placeholder image
    تین آسان مرحلوں میں
Placeholder image
    اپنی پسند کے بروکریج ہاؤس سے

    بینک دولت پاکستان غیر مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن ایکوٹی سرمایہ کاری (آر ای آئی) کی صورت میں ایک زبردست پیش کش لایا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)، سنٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی)، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل)، بروکریج ہاؤسز اور آر ڈی اے بینکوں کے اشتراک سے اسٹیٹ بینک ان پاکستانیوں کو موقع دے رہا ہے کہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فہرستی (لسٹڈ) کمپنیوں میں سرمایہ لگائیں۔

    سرمایہ کار مختلف شعبوں میں مصروف پی ایس ایکس کی مختلف اقسام کی فہرستی کمپنیوں میں سے اپنی پسند چُن سکتے ہیں اور آر ڈی اے پلیٹ فارم کے ذریعے اپنا سرمایہ کاری جزدان (پورٹ فولیو) تیار کر سکتے ہیں۔ آر ڈی اے میں موجود رقوم قابلِ واپسی ہیں، چنانچہ وہ منافع منقسمہ (ڈیویڈنڈ) کی رقم منگوا سکتے ہیں اور چاہیں تو آر ڈی اے بینکوں یا اسٹیٹ بینک کی پیشگی منظوری کے بغیر اپنا سرمایہ بھی نکال سکتے ہیں۔

    آر ڈی اے دراصل بینکاری، ادائیگی اور سرمایہ کاری سے متعلق غیر مقیم پاکستانیوں کی ضروریات کا ایک ہی جگہ حل پیش کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ان کو اکاؤنٹ کی تمام سہولتوں تک رسائی دیتا ہے جن میں رقوم کی منتقلی، بل کی ادائیگی اور ای کامرس شامل ہیں۔ نیز، غیر مقیم پاکستانی باشندے پاکستان میں ریئل اسٹیٹ، بینکوں کی فکسڈ ڈپازٹ پراڈکٹس، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ’آر ای آئی‘ کے ذریعے لیے گئے اسٹاک یا ایکوٹی میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ وہ حکومتی بانڈز اور سیکورٹیز خرید سکتے ہیں، اپنی پسند کی کار خرید سکتے ہیں، اور پاکستان میں فلاحی اداروں کو عطیات دے سکتے ہیں، وغیرہ۔


    اہم خصوصیات

Placeholder image
    آر ڈی اے کے ذریعے سرمایہ کاری اور منافع کی رقم کی واپسی
Placeholder image
    روایتی اور شریعہ سے ہم آہنگ اسٹاکس میں سرمایہ کاری
Placeholder image
    متنوع پورٹ فولیو کی تشکیل


    آر ای آئی اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ


    غیر مقیم پاکستانی باشندے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی فہرستی تمسکات (سیکورٹیز) میں سرمایہ کاری شروع کر سکتے ہیں جس کے لیے انہیں درج ذیل چار آسان کام کرنے ہوں گے : (1)
        1.آر ڈی اے کی پیش کش کرنے والے کسی بھی بینک کی ویب سائٹ/ پورٹل/ ایپ پر جا کر ڈجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کا فارم پُر کر کے اور مطلوبہ دستاویزات کی سافٹ کاپی داخل کرا کے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کھولیں (اگر پہلے سے نہیں ہے تو)۔

        2. ایک بروکریج فرم منتخب کریں۔

        3.درج کردہ شرائط و ضوابط تسلیم کریں (تاکہ آپ کا بینک آپ کی آر ڈی اے تفصیلات منتخب کردہ بروکر کو بھجوا سکے اور مالی منڈی کے ادارے آپ کا بروکریج اکاؤنٹ اور سی ڈی سی ڈپازٹری اکاؤنٹ کھول سکیں)۔

        4. اپنے آر ڈی اے بروکریج اکاؤنٹ میں رقم جمع کرائیں اور سرمایہ کاری شروع کریں۔

    1  مذکورہ بالا اقدامات کے بعد سی ڈی سی کی طرف سے آر ڈی اے ہولڈر کو ان کاموں میں سہولت ملے گی:
    - منتخب کیے ہوئے بروکر کے ساتھ اس کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھلوانا
    - نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل) کی جانب سے شناختی نمبر (یو آئی این) بنوانا
    - سی ڈی سی کی طرف سے کسٹڈی اکاؤنٹ کھلوانا

    شریکِ کار بینک

Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image
Responsive image





    روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس کے اقدامات سے متعلق اپنے سوالات یا آرا اسٹیٹ بینک کو بھجوانے کے لیے:

[email protected]