اسٹیٹ بینک روزگار اسکیم کے تحت قرضے لینے والے کاروباری اداروں کو سہولت دے گا تاکہ وہ عید الاضحیٰ سے پہلے تنخواہ دے سکیں
اسٹیٹ بینک نے اپنی روزگار اسکیم کے تحت جولائی کے مہینے کی اجرتوں / تنخواہوں کی عید الاضحیٰ سے پہلے  24 جولائی 2020ء کو ادائیگی کی اجازت دےدی۔  نیز، اسٹیٹ بینک نے کاروباری اداروں کو یہ رعایت بھی دے دی ہے کہ وہ ایک سے زائد بینکوں سے قرضہ لے سکتے ہیں۔  تاہم یہ کاروباری ادارے کسی ایک مہینے کے لیے ایک سے زائد بینکوں سے قرضہ نہیں لے سکتے۔
سرکلر: 
http://www.sbp.org.pk/smefd/circulars/2020/CL24.htm
 




 
                     
                    
اس صفحے کو شیئر کیجیے!