Avatar
Avatar


آپ اپنے فون سے فوری طور پر اپنے اکاؤنٹ میں رقوم کا بیلنس معلوم کرسکتے ہیں۔۔۔

Avatar


آسان موبائل اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹ کھولنے یا موجودہ برانچ لیس بینکاری اکاؤنٹ کو لنک کرنے کا طریقہ جانیں۔۔۔

People stand on marked spots to practice social distancing as they queue for donated food in Jakarta, Indonesia. Photo: © Achmad/World Bank
Avatar


آپ آسان موبائل اکاؤنٹ کے پلیٹ فارم تک اس مختصر کوڈ *2262# کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔

Avatar


فی الحال، آسان موبائل اکاؤنٹ پلیٹ فارم پر برانچ لیس بینکاری (BB) فراہم کرنے والے 13 بینک دستیاب ہیں۔۔۔


آسان موبائل اکاؤنٹ کیا ہے؟


آسان موبائل اکاؤنٹ پلیٹ فارم، برانچ لیس بینکاری فراہم کرنے والوں اور ٹیلی کام آپریٹروں کا ایک انقلابی اقدام ہے۔ آسان موبائل اکاؤنٹ پلیٹ فارم کو مالی شمولیت کی قومی حکمت عملی کے تحت متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد عوام، خصوصاً کم آمدنی والے طبقوں کو سہولت مہیا کرنا ہے تا کہ وہ اپنے برانچ لیس بینکاری اکاؤنٹس کو ڈجیٹل طور پر کھول سکیں اور فوری، آسان اور کم لاگت پردستیاب مالی خدمات استعمال کریں۔

Placeholder image

6.1
ملین ٹرانزیکشن

Placeholder image

3,337,167
اکاؤنٹ

Placeholder image

18.2 
ارب ٹرانزیکشن

*ڈیٹا (بمطابق 15 جولائی 2022ء)

آسان موبائل اکاؤنٹ کس طرح کام کرتا ہے؟


آسان موبائل اکاؤنٹ( AMA) کے ذریعے مستند کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ رکھنے والا کوئی بھی پاکستانی کسی بھی شراکتی بینک میں ڈجیٹل انداز میں کسی بھی وقت کہیں سے بھی کسی بھی موبائل آپریٹر کی سم استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹ کھول سکتا ہے۔ اسکیم کے تحت افراد کو اس مختصر کوڈ *2262# کے ذریعے آسان موبائل اکاؤنٹ کے پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے اور انٹرنیٹ کے بغیر اپنے بنیادی/اسمارٹ موبائل فون کے ذریعے لین دین کا موقع فراہم کرتا ہے۔

آسان موبائل اکاؤنٹ خدمات

Placeholder image
بیلنس معلوم کرنا
اپنے فون سے فوری طور پر اپنے اکاؤنٹ میں رقوم کا بیلنس معلوم کریں۔

Placeholder image
رقم بھیجنا
اپنے فون سے کسی بھی پاکستانی بینک کے کسی بھی بینک اکاؤنٹ میں محفوظ طریقے سے رقوم منتقل کریں۔

Placeholder image
اکاؤنٹ کا پن تبدیل کریں۔
اپنے فون سے بآسانی اور محفوظ طریقے سے اپنے بینک اکاؤنٹ کا پن کوڈ تبدیل کریں۔

Placeholder image
منی اسٹیٹمنٹ
اپنے فون سے فوری طور پر اکاؤنٹ کی سرگرمی کا بیان حاصل کریں۔

Placeholder image
بل کی ادائیگی
موبائل ٹاپ اپ اور یوٹیلٹی بل (بجلی، ٹیلی فون، گیس وغیرہ) کی ادائیگی اپنے فون سے آسانی سے کریں۔
Placeholder image

اکاؤنٹ منسلک کرنا
اپنے موجودہ برانچ لیس بینکاری اکاؤنٹ کو آسان موبائل اکاؤنٹ پلیٹ فارم سے منسلک کریں۔
Placeholder image

اکاؤنٹ بند کرنا
اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے بینک کی ہیلپ لائن کی معلوما ت حاصل کریں، جہاں آپ اپنی آرا اور شکایات وغیرہ درج کرواسکتے ہیں۔

رہنمائی برائے صارف

آسان موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے اکاؤنٹ کھولنا انتہائی آسان اور فوری ہے جبکہ یہ آپ کے موجودہ برانچ لیس بینکاری اکاؤنٹ کو لنک کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے نیچے دیے گئے لنکس پر کلک کریں:

اکاؤنٹ کھولنا
اکاؤنٹ کو لنک کرنا
رقم بھیجنا
بل کی ادائیگی

شراکتی بینک

فی الحال، آسان موبائل اکاؤنٹ پلیٹ فارم پر برانچ لیس بینکاری (BB) فراہم کرنے والے 13 بینک دستیاب ہیں۔ صارفین دیے گئے کسی بھی بینک میں فوری طور پر بینک اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں اور آسان موبائل اکاؤنٹ پلیٹ فارم پر فراہم کردہ لین دین کر سکتے ہیں۔