درست کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ رکھنے والا کوئی بھی پاکستانی آسان موبائل اکاؤنٹ (اے ایم اے) پلیٹ فارم پرصرف *2264# ڈائل کرکے اور یہاں بیان کردہ اقدامات کرکے دستیاب بینکوں میں سے اپنی پسند کے بینک میں اکاؤنٹ کھول سکتا ہے۔

اے ایم اے پلیٹ فارم پر بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے کارآمد کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور ایک فعال موبائل فوس سِم (sim) کی ضرورت ہوتی ہے۔

جی ہاں، اکاؤنٹ کھلنے کے 60 دن کے اندر صارف کو بایومیٹرک تصدیق کرانا ہوگی۔ اس تصدیق کے لیے صارف کو اپنے بینک کے کسی بھی برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ کے پاس جانا ہوگا۔

بایومیٹرک تصدیق نہ کرائی جائے تو 60 دن کے بعد اکاؤنٹ اس طرح بلاک ہو جاتا ہے کہ اس میں سے رقم نکالی نہیں جا سکتی۔ صارف بایومیٹرک تصدیق کے لیے اپنے بینک کے برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ کے پاس یا بینک برانچ جائے جو قریب ترین موجودہو۔

نہیں۔ آسان موبائل اکاؤنٹ (اے ایم اے) پلیٹ فارم تک رسائی کے لیے صرف ایک کارآمد موبائل کنکشن (سم کارڈ) کی ضرورت ہے۔ آپ انٹرنیٹ کے بغیر، صرف اپنے موبائل سم کنکشن سے آسان موبائل اکاؤنٹ (اے ایم اے) پلیٹ فارم پر بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں اور لین دین کرسکتے ہیں۔

جی ہاں۔ آپ اپنے موجودہ برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹ کو آسان موبائل اکاؤنٹ (اے ایم اے) پلیٹ فارم پر منسلک کرسکتے ہیں ، آپ کو صرف *2262# ڈائل کرنا ہوگا اور یہاں دیے گئے اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔

آپ صرف*2262# ڈائل کرکے اور یہاں دیے گئے اقدامات پر عمل کرکے آسان موبائل اکاؤنٹ (اے ایم اے) سے رقم منتقل کرسکتے ہیں۔

آپ صرف*2262# ڈائل کرکے اور یہاں دیے گئے اقدامات پر عمل کرکے آسان موبائل اکاؤنٹ (اے ایم اے) سے بل کی ادائیگی / موبائل بیلنس حاصل کرسکتے ہیں۔

کوئی بھی شخص اپنا لیول 0 کا برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹ صرف*2262#ڈائل کرکے فوری طور پر کھول سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بایومیٹرک تصدیق اور صارف کی درخواست پر اکاؤنٹ کو اپ گریڈ کرکے لیول 1 اکاؤنٹ بنایا جاسکتا ہے ۔ لیول 0 اور لیول 1 اکاؤنٹس پر لین دین کی حدود ذیل میں دی گئی ہیں:

اکاؤنٹ کا لیول

یومیہ حد

ماہانہ حد

سالانہ حد

زیادہ سے زیادہ حد

لیول 0

25000

50000

200000

200000

لیول 1

50000

200000

2400000

-

 

ٓپ اپنے آسان موبائل اکاؤنٹ (اے ایم اے) میں اپنے بینک کے برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ آؤٹ لیٹ سے رقم نکال یا جمع کراسکتے ہیں۔ مستقبل میں صارفین کسی بھی ایجنٹ لوکیشن سے رقم نکال یا جمع کراسکیں گے، چاہے اس کا برانڈ کچھ بھی ہو۔

بیلنس انکوائری—اپنے فون سے فوری طور پر اپنے اکاؤنٹ کا بیلنس معلوم کیجیے۔  
  • منی اسٹیٹمنٹ—اپنے اکاؤنٹ کا اسٹیٹمنٹ اپنے فون سے فوری طور پر حاصل کیجیے۔
  • پیسے بھیجیے—اپنے فون سے محفوظ طریقے سے کسی بھی پاکستانی بینک میں موجود بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کیجیے۔
  • بل کی ادائیگی—اپنے فون سے بآسانی موبائل بیلنس حاصل کیجیے اور یوٹیلٹی بلوں (بجلی، ٹیلیفون، گیس وغیرہ) کی ادائیگی کیجیے۔
  • اکاؤنٹ پن تبدیل کیجیے—اپنے فون سے بآسانی محفوظ طریقے سے اپنے بینک اکاؤنٹ کا پن کوڈ تبدیل کیجیے۔
  • ہیلپ لائن کی تفصیلات—اپنے بینک کی ہیلپ لائن کے بارے میں معلومات حاصل کیجیے تاکہ آپ کسی بھی سوال یا اکاؤنٹ بند کرانے کے لیے بینک سے براہِ راست رابطہ کر سکیں۔
  • تفصیلات کے لیے یہاں دیکھیے۔

    صارف اپنے متعلقہ بینک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے اپنا فیڈ بیک دے سکتا ہے یا شکایت درج کرا سکتا ہے۔

    آسان موبائل اکاؤنٹ پلیٹ فارم سے متعلقہ بینک سے انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر (آئی بی ایف ٹی) کی سہولت کے ذریعے جو بھی رقوم بھیجی جائیں گی اس بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات منتخب بینک اور بینک اکاؤنٹ میں موصول ہوں گی۔’راست‘ کے ذریعے بھیجی گئی رقوم ’راست‘ آئی ڈی سے منسلک بینک اکاؤنٹ میں موصول ہوں گی۔

    جی ہاں، موبائل آپریٹر کے شیڈول آف چارجز کے مطابق فی سیشن معمولی چارجز لاگو ہوں گے۔