•  
    SBP Policy Rate
    22.00% p.a.
     
    SBP Overnight
    Reverse
    Repo (Ceiling) Rate
    23.00% p.a
     
    SBP Overnight
    Repo (Floor) Rate
    21.00% p.a.
  •  
    Weighted-average Overnight Repo Rate
    As on 27-Mar-24

    22.68% p.a.
    KIBOR
    As on 28-Mar-24
    Tenor BID OFFER
    3-M 21.74 21.99
    6-M 21.45

    21.7

    12-M 20.87 21.37
     

  • MTBs
    Tenor Rates
    3-M 21.6601%
    6-M 20.3944%
    12-M 14.8998%
    (as on Mar 20, 2024)
    Fixed-rate PIB
    Tenor Cut-off Rates
    3-Y 16.7800%
    5-Y 15.4899%
    10-Y 14.5000%
    15-Y No Bid
    20-Y No Bid
    30-Y No Bid
    (as on Mar 13, 2024)

    Floating-Rate PIBs (Quarterly Coupon)

    Tenor Cut-off Price
    2-Y Bids Rejected
    3-Y Bids Rejected

    Floating-Rate PIBs
    (Half-yearly Coupon)

    Tenor Cut-off Price
    5-Y 95.8220
    10-Y 93.5557
    (as on Mar 20, 2024)
    GIS FRR
    Tenor Cut-off Rental Rate/Price
    3-Y 100.2842
    5-Y 100.0022
    GIS VRR
    Tenor Cut-off Margin/Price
    3-Y 99.0800
    5-Y 98.7600
    (as on 21-Dec-2023)
  • PIB Auction
    (Fixed Rate)
    16-Apr-24


    MTB
    03-Apr-24

    Floating Rate PIB
    (Semi-Annual Coupon)


    03-Apr-24
    Floating-rate PIB
    (Quarterly Coupon)

    03-Apr-24
    As on 22-Mar-24
    SBP’s Reserves
    8,021.9
    Bank’s Reserves
    5,405.7
    Total Reserves
    13,427.6

  •  
    As on 28-Mar-24
     
    M2M
    Revaluation Rate
    278.0333
    Weighted
    Average Rate
    Bid: 277.8065
    Offer:

    278.2463

 
 
 
 
  شعبہ انتظامِ خطر 

اسٹیٹ بینک کو مالی اور غیر مالی اقسام کے خطرات کا سامنا ہوتا ہے، جیسے بازار، قرضہ، سیالیت، آپریشنل، تزویراتی اور ساکھ کو لاحق خطرات۔ یہ خطرات اس کے قانونی امور اور قومی مالی نظام کے فروغ میں کردار کی بنا پر سامنے آتے ہیں۔ ایس بی پی ایک ایسے ماحول میں امور سرانجام دیتا ہے، جسے مستقل تبدیلی اور غیر یقینی قرار دیا جاتا ہے۔ جس کے لیے ایس بی پی کی قانونی ذمہ داریوں کی بنا پر سامنے آنے والے امکانی اور حقیقی خطرات کی مستقل نگرانی اور جائزہ لینا اور اس بابت موزوں ردعمل کا مظاہرہ کرنا درکار ہوتا ہے۔ ان خطرات کے مؤثر انتظام اور انہیں قابلِ قبول حد میں رکھنے کے لیے گورننس کے اعلیٰ ترین معیارات، رپورٹنگ لائنز اور تنظیم دونوں ہی ایس بی پی میں انتظام خطر کے کلیدی عناصر ہیں۔ اس مقصد کے تحت خطرے کی نگرانی اور رپورٹنگ کے لیے ایک شاندار اور جامع فریم ورک کی ضرورت ہے، جو فیصلہ ساز باڈیز کو بروقت اور موزوں انتظامی معلومات فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہو۔

ایس بی پی وژن 2020ء کے تحت شعبہ انتظامِ خطر(آر ایم ڈی) کو پورے ادارے(انٹرپرائز وائڈ) میں انتظامِ خطر کے جامع فریم ورک پر عملدرآمد کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے، تاکہ ادارہ جاتی اہداف کے حصول کے لیے مختلف اقسام کے خطروں سے مؤثر انداز میں نمٹا جاسکے۔ ڈائریکٹر کی سربراہی میں کام کرنے والا شعبہ آر ایم ڈی، ایس بی پی کی زرمبادلہ کے ذخائر کے انتظام سے متعلق سرگرمیوں کو تحفظ فراہم کرنے، ادارے میں انٹرپرائز رسک مینجمنٹ پر عملدرآمد کرانے اور پورے ادارے میں آئی ٹی سیکورٹی کے امور سرانجام دینے کا ذمہ دار ہے۔

آر ایم ڈی تخمینہ کاری، منڈی کی نگرانی و تعینِ مقدار، قرضہ، آپریشنل اور زرمبادلہ کے ذخائر کے انتظام کی بنا پر سامنے آنے والے خطرات کے لیے انتظامِ خطر کی پالیسیاں اور اسلوب کار وضع اور ان پر عملدرآمد کرتا ہے۔ یہ شعبہ موجودہ پالیسیوں اور اسلوب کار کی منڈی کے تبدیل ہونے والے تحرکات کے ساتھ مطابقت یقینی بناتا ہے۔ آرایم ڈی منظور شدہ نشانیوں کے مطابق ایکس آنٹ اینڈ ایکس پوسٹ رسک ایٹری بیوشن انیلیسس کا کام اور زرمبادلہ کے ذخائر کے انتظام کی سرگرمیاں سرانجام دیتا ہے۔ آر ایم ڈی برداشت کی حدود کی اطاعت کی بھی نگرانی کرتا ہے، جس کی صراحت خطر پالیسیوں اور طریق کار، اور بیرونی فنڈز منتظمین کی جانب سے پایا تکمیل تک پہنچنے والے انتظامِ سرمایہ کاری معاہدوں(آئی ایم اے) میں ہے۔

یہ شعبہ انتظامی کمیٹی برائے انٹرپرائز انتظامِ خطر(ای آر ایم) کے سیکریٹریٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دیتا ہے اور بہترین بین الاقوامی روایات کے مطابق انتظامیہ اور بورڈ ای آر ایم کمیٹیوں کو انتظامِ خطر کے موثر عمل کی منصوبہ بندی پر عملدرآمد میں معاونت فراہم کرنے کا بھی ذمہ دار ہے۔ یہ شعبہ انٹر پرائز انتظامِ خطر فریم ورک کی خاکہ کشی اورعملدرآمد کے امور سرانجام دیتا ہے اور پالیسیوں، طریق کار، آلات اور طریقیات کا احاطہ کرتا ہے تاکہ مرکزی بینک اور اس کے ذیلی اداروں میں انتظامِ خطر کا مضبوط عمل قائم کیا جاسکے۔ اس شعبے کا مقصد مرکزی بینک کے تمام دیگر شعبوں کے ساتھ قریبی روابط رکھنا اور انہیں مطلوبہ مہارت فراہم کرنا ہے۔

آر ایم ڈی مرکزی بینک کے آئی ٹی آپریشنل خطرات کو کم کرنے اور اس کے آئی ٹی نظام اور انفراسٹرکچر کی معاونت کے لیے جاذبِ لاگت حفاظتی خدمات کی فراہمی کے لیے پالیسیاں اور انضباطی اقدامات وضع کرنے میں سرگرمِ عمل ہے، جس کا مقصد ادارے میں تزویراتی اہداف کے ہمراہ انفارمیشن سیکورٹی، اس کے معیار اور تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔ یہ شعبہ بینک کے آئی ٹی آپریشنز سے منسلکہ خطروں کی نگرانی اور ان کی اطلاع بھی دیتا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
PUBLICATIONS