•  
    SBP Policy Rate
    22.00% p.a.
     
    SBP Overnight
    Reverse
    Repo (Ceiling) Rate
    23.00% p.a
     
    SBP Overnight
    Repo (Floor) Rate
    21.00% p.a.
  •  
    Weighted-average Overnight Repo Rate
    As on 27-Mar-24

    22.68% p.a.
    KIBOR
    As on 28-Mar-24
    Tenor BID OFFER
    3-M 21.74 21.99
    6-M 21.45

    21.7

    12-M 20.87 21.37
     

  • MTBs
    Tenor Rates
    3-M 21.6601%
    6-M 20.3944%
    12-M 14.8998%
    (as on Mar 20, 2024)
    Fixed-rate PIB
    Tenor Cut-off Rates
    3-Y 16.7800%
    5-Y 15.4899%
    10-Y 14.5000%
    15-Y No Bid
    20-Y No Bid
    30-Y No Bid
    (as on Mar 13, 2024)

    Floating-Rate PIBs (Quarterly Coupon)

    Tenor Cut-off Price
    2-Y Bids Rejected
    3-Y Bids Rejected

    Floating-Rate PIBs
    (Half-yearly Coupon)

    Tenor Cut-off Price
    5-Y 95.8220
    10-Y 93.5557
    (as on Mar 20, 2024)
    GIS FRR
    Tenor Cut-off Rental Rate/Price
    3-Y 100.2842
    5-Y 100.0022
    GIS VRR
    Tenor Cut-off Margin/Price
    3-Y 99.0800
    5-Y 98.7600
    (as on 21-Dec-2023)
  • PIB Auction
    (Fixed Rate)
    16-Apr-24


    MTB
    03-Apr-24

    Floating Rate PIB
    (Semi-Annual Coupon)


    03-Apr-24
    Floating-rate PIB
    (Quarterly Coupon)

    03-Apr-24
    As on 22-Mar-24
    SBP’s Reserves
    8,021.9
    Bank’s Reserves
    5,405.7
    Total Reserves
    13,427.6

  •  
    As on 28-Mar-24
     
    M2M
    Revaluation Rate
    278.0333
    Weighted
    Average Rate
    Bid: 277.8065
    Offer:

    278.2463

 
 
 
 
  شعبہ تحقیق 

شعبہ تحقیق پاکستان کو خطے اور موجودہ عالمی ماحول میں متاثر کرنے والے معاشی مسائل پر بھرپور تحقیق کرکے اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، سینئر انتظامیہ اور دیگر شعبوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ بالخصوص یہ شعبہ جنرل ایکوی لیبریم ماڈلز وضع ، میکرو اکانومیٹرک ماڈلز کی تخمینہ کاری، سرویز کا انعقاد اور رویہ جاتی تجربات کا انعقاد کر تا ہے تاکہ انتظامیہ کی جانب سے طے کردہ تزویراتی اہداف حاصل ہوسکیں۔ ان میں سے کئی کام معروف قومی و بین الاقوامی تنظیموں کی مشاورت کی بنیاد پرکیے جاتے ہیں۔

شعبہ تحقیق مختصر نوٹس، ورکنگ پیپرز اور جرنل آرٹیکلز کی صورت میں شعبۂمعاشیات اور مالیات میں اعلیٰ معیار کی تحقیق شائع کرتا ہے۔ اس سرگرمی سے علمی شخصیات، صحافی اور دیگر متعلقہ فریقوں میں بھرپور عوامی بحث کوفروغ ملتا ہے۔ شعبہ ہذٰا بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر بینک دولت پاکستان کے نام سے جاری ہونے والی مختلف مطبوعات بشمول پاکستان کی معاشی کیفیت پر سالانہ اور سہ ماہی رپورٹوں میں کردار ادا کرتاہے۔ ایس بی پی ورکنگ پیپر سیریز اور ریسرچ بلیٹن کاانتظام شعبہ تحقیق کی ذمہ داری ہے۔ ریسرچ بلیٹن ادارے کا جریدہ ہے جس میں اسٹیٹ بینک کے علاوہ بھی لوگ تحریری مواد دے سکتے ہیں۔

شعبہ تحقیق میں درج ذیل 4 بنیادی ڈویژنز ہیں:
اطلاقی معاشیات تحقیقی ڈویژن سرویز مرتب کرنے اور ان کے انعقاد کی ذمہ دارہے۔ اس ڈویژن نے 2012ء میں قائم ہونے والے سینٹر فار سروے ریسرچ کے ذریعےمختلف سرویز ( بشمول بذریعہ ٹیلی فون، ڈاک اور ای میل)کا انعقاد کیا۔ یہ سرویز کمپنیوں اور گھریلو اعدادشمار کے حصول کا ایک منفرد ذریعہ ہیں۔ مثال کے طور پر دومہینے میں ایک مرتبہ بذریعہ ٹیلی فون سروے(آئی بی اے، کراچی کے اشتراک سے)کیا جاتا ہے ، جس میں باقاعدگی سے صارفین کے اعتماد کا جائزہ لیا جاتا ہے، اور فیصلہ سازی کو تقویت دینے کے لیے پاکستان میں مہنگائی کے بارے میں اندازوں کا تعین ہوتا ہے۔ یہ شعبہ وقتاً فوقتاً کمپنیوں سے اجرت اورنرخ طے کرنےکے قرینے پر مشاورت کرتا ہے۔

اکنامک ماڈلنگ ڈویژن زری پالیسی پر ادارہ جاتی بحث اور زری پالیسی کمیٹی کے لیے ڈائنامک اسٹوکیسٹک جنرل ایکوی لیبریم(ڈی ایس جی ای) کی بنیاد پرمختلف معاشی متغیرات(مہنگائی، حقیقی شرح سود کا فرق، حقیقی شرح مبادلہ کا فرق) کی پیشگوئی فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں ، یہ ڈویژن پاکستان و دیگر ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کے بارے میں ادراک کو بہتر بنانے کے لیے تازہ جنرل ایکوی لیبریم ماڈلز مسلسل وضع کرتا رہتا ہے۔

اکانومیٹرک ڈویژن بڑے اکانو میٹرک ماڈلز کا استعمال کرکے پیش گوئیاں کرنے کا ذمہ دار ہے۔ یہ ڈویژن ڈیپ پیرا میٹرز کے تعین میں کردار ادا کرتا ہے، جوکہ پاکستان کی معیشت جنرل ایکوی لیبریم ماڈلنگ کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ ڈویژن اطلاقی اکانومیٹرکس کی بابت شعبے کے دیگر ڈویژنز اوراسٹیٹ بینک کے دوسرے شعبوں کو بھی معاونت فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ متذکرہ ڈویژن اکانومیٹرکس میں نظری مسائل کی تحقیق میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

بین الاقوامی اقتصادی تعلقات ڈویژن خطے اور بین الاقوامی معاشی مسائل کا بروقت فیڈبیک مہیا کرکے سینئر انتظامیہ کو فیصلہ سازی کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے، ساتھ ہی اندرونی /بیرونی اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کاری کی خدمات بھی سرانجام دیتا ہے۔ یہ ڈویژن پاکستان کے لیے سارک فنانس کنٹری سیل کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ شعبے کے ذمے ایک اور اہم کام ایس بی پی کے زیراہتمام قومی/ بین الاقوامی تقریبات/ سرگرمیوں کا انعقاد کرنا اور اس سلسلے میں رابطہ کاری کے فرائض انجام دینا۔ مثلاً ، زاہد حسین میموریل لیکچر، ایس بی پی انٹرنیشنل کانفرنس، پاکستان اینڈ ورلڈ اکانومی سیمینار۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
PUBLICATIONS