•  
    SBP Policy Rate
    22.00% p.a.
     
    SBP Overnight
    Reverse
    Repo (Ceiling) Rate
    23.00% p.a
     
    SBP Overnight
    Repo (Floor) Rate
    21.00% p.a.
  •  
    Weighted-average Overnight Repo Rate
    As on 28-Mar-24

    22.83% p.a.
    KIBOR
    As on 29-Mar-24
    Tenor BID OFFER
    3-M 21.74 21.99
    6-M 21.46

    21.71

    12-M 20.87 21.37
     

  • MTBs
    Tenor Rates
    3-M 21.6601%
    6-M 20.3944%
    12-M 14.8998%
    (as on Mar 20, 2024)
    Fixed-rate PIB
    Tenor Cut-off Rates
    3-Y 16.7800%
    5-Y 15.4899%
    10-Y 14.5000%
    15-Y No Bid
    20-Y No Bid
    30-Y No Bid
    (as on Mar 13, 2024)

    Floating-Rate PIBs (Quarterly Coupon)

    Tenor Cut-off Price
    2-Y Bids Rejected
    3-Y Bids Rejected

    Floating-Rate PIBs
    (Half-yearly Coupon)

    Tenor Cut-off Price
    5-Y 95.8220
    10-Y 93.5557
    (as on Mar 20, 2024)
    GIS FRR
    Tenor Cut-off Rental Rate/Price
    3-Y 100.2842
    5-Y 100.0022
    GIS VRR
    Tenor Cut-off Margin/Price
    3-Y 99.0800
    5-Y 98.7600
    (as on 21-Dec-2023)
  • PIB Auction
    (Fixed Rate)
    16-Apr-24


    MTB
    03-Apr-24

    Floating Rate PIB
    (Semi-Annual Coupon)


    03-Apr-24
    Floating-rate PIB
    (Quarterly Coupon)

    03-Apr-24
    As on 22-Mar-24
    SBP’s Reserves
    8,021.9
    Bank’s Reserves
    5,405.7
    Total Reserves
    13,427.6

  •  
    As on 29-Mar-24
     
    M2M
    Revaluation Rate
    277.9472
    Weighted
    Average Rate
    Bid: 277.7248
    Offer:

    278.1646

 
 
 
 
  شعبہ بیرونی تعلقات 

مؤثر ابلاغ، احتساب اور شفافیت کی عکاسی کے لیے معاون ہوتا ہے۔ معلومات کا فوری اور باقاعدہ بہاؤ اس ضمن میں کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔ چونکہ میڈیا عوام تک معلومات پہنچانے میں محوری کردار ادا کرتا ہے، اس لیے اسٹیٹ بینک ہر ممکن سہولت فراہم کرکے اس کی زیادہ سے زیادہ معاونت پر یقین رکھتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی پالیسی سازی میں ابلاغ کو اہم ترین حیثیت حاصل ہے۔ وژن 2020ء کے تحت شعبہ بیرونی تعلقات (ای آر ڈی) کو جامع، جدید اور موثر ابلاغی حکمت عملی پر عملدرآمد کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے، تاکہ عوام کی توقعات پر پورا اترا جاسکے، اس کے ساتھ یہ مالی منڈیوں کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ شعبہ ڈائریکٹر/ ترجمان اعلیٰ کی سربراہی میں کام کرتا اور براہ راست گورنر کو جوابدہ ہوتا ہے۔ شعبہ بیرونی تعلقات مرکزی بینک کی پالیساعں، ضوابط، ہدایات اور مستقبل کی حکمت عملیوں کی اطلاعات دیتا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو بروقت اور قابل بھروسہ معلومات/اعدادوشمار فراہم کرتا ہے۔ جس کے لیے اس کی جانب سے اردو اور انگریزی میں پریس ریلیزوں کا اجرا، پریس کانفرنسوں کا انعقاد، اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ کا انتظام اور اس کی متعدد مطبوعات اور رپورٹیں تقسیم کی جاتی ہے۔ مزید برآں، مرکزی بینک کی پالیسیوں، ہدایات و اقدامات کی بابت عوامی ردعمل کا جائزہ لینے کے لیے ای آرڈی پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں شائع و نشر ہونے والی معلومات کی نگرانی کرتا ہے، اور ان کی جانب سے پیش کردہ مسائل/ سوالات کا بروقت جواب دیتا ہے۔

یہ شعبہ اسٹیٹ بینک کی کلیدی مطبوعات کا قومی زبان میں ترجمہ کرکے انہیں ارسال کرتا ہے، تاکہ عوام کو اسٹیٹ بینک کے پالیسی فیصلے اور مالی و معاشی مسائل کی بابت آگہی مل سکے۔ شعبہ ہذا ''اسٹیٹ بینک نیوز'' کے نام سے ادارہ جاتی جریدہ بھی جاری کرتا ہے اور ایس بی پی بی ایس سی پرنٹنگ پریس سے مرکزی بینک کی مطبوعات کی اشاعت اور اسٹیٹ بینک کے مختلف شعبوں اور اندرون و بیرون ملک اسٹیک ہولڈرز کو ان کی ترسیل کا بندوبست کرتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مختلف شعبوں، ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر اور نباف کے کے اشہاارات کی ملکی و غیر ملکی پرنٹ میڈیا میں اشاعت کے بندوبست کی ذمہ داری بھی ای آر ڈی کی ہے۔ یہ شعبہ ایس بی پی کے مختلف شعبوں کی میڈیا مہمات پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں چلاتا ہے۔ یہ شعبہ اسٹیٹ بینک کی مطبوعات کی فروخت کے لیے بک شاپ کا انتظام سنبھالتا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
PUBLICATIONS