•  
    SBP Policy Rate
    22.00% p.a.
     
    SBP Overnight
    Reverse
    Repo (Ceiling) Rate
    23.00% p.a
     
    SBP Overnight
    Repo (Floor) Rate
    21.00% p.a.
  •  
    Weighted-average Overnight Repo Rate
    As on 19-Apr-24
    22.44% p.a.
    KIBOR
    As on 22-Apr-24
    Tenor BID OFFER
    3-M 21.66 21.91
    6-M 21.44

    21.69

    12-M 20.89 21.39
     

  • MTBs
    Tenor Rates
    3-M 21.6601%
    6-M 21.3874%
    12-M 20.8998%
    (as on Apr 17, 2024)
    Fixed-rate PIB
    Tenor Cut-off Rates
    3-Y 16.6500%
    5-Y 15.4800%
    10-Y 14.3500%
    15-Y No Bid
    20-Y No Bid
    30-Y No Bid
    (as on Apr 16, 2024)

    Floating-Rate PIBs (Quarterly Coupon)

    Tenor Cut-off Price
    2-Y Bids Rejected
    3-Y Bids Rejected

    Floating-Rate PIBs
    (Half-yearly Coupon)

    Tenor Cut-off Price
    5-Y 95.9376
    10-Y 95.8167
    (as on Apr 17, 2024)
    GIS FRR
    Tenor Cut-off Rental Rate/Price
    3-Y 100.2842
    5-Y 100.0022
    GIS VRR
    Tenor Cut-off Margin/Price
    3-Y 99.0800
    5-Y 98.7600
    (as on 21-Dec-2023)
  • PIB Auction
    (Fixed Rate)
    22-May-24


    MTB
    30-Apr-24

    Floating Rate PIB
    (Semi-Annual Coupon)


    30-Apr-24
    Floating-rate PIB
    (Quarterly Coupon)

    30-Apr-24
    As on 12-Apr-24
    SBP’s Reserves
    8,054.7
    Bank’s Reserves
    5,319.0
    Total Reserves
    13,373.7

  •  
    As on 22-Apr-24
     
    M2M
    Revaluation Rate
    278.3314
    Weighted
    Average Rate
    Bid: 278.1187
    Offer:

    278.5585

 
 
 
 
  شعبہ مبادلہ پالیسی 

شعبہ مبادلہ پالیسی(ای پی ڈی) کا شمار اسٹیٹ بینک کے اہم ترین شعبوں میں ہوتا ہے اور پاکستان کے زرمبادلہ کے نظام کووضع کرنا اور اس کی ضابطہ کاری کرنا اس بنیادی ذمہ داری ہے۔ اس ضمن میں شعبہ ہذا زرمبادلہ کی منڈی کے مجموعی استحکام کا ذمہ دار ہے اور پالیسی سازی و عملدرآمد کے مسلسل جاری عمل میں شامل ہے تاکہ ملک کا نظامِ مبادلہ وفاقی حکومت اور اسٹیٹ بینک کے پالیسی اہداف کے مطابق بنایا جاسکے۔

بینکاری پالیسی و ضوابط گروپ کا حصہ ہونے کے باعث شعبہ مبادلہ پالیسی موجودہ قواعد وضوابط پر مسلسل نظر ثانی کرتا ہے تاکہ ملک میں زرمبادلہ سے متعلق سرگرمیوں کے لیے سہولت فراہم کی جاسکے۔ پاکستان میں زرمبادلہ کا کاروبار فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ،1947(ایف ای آراے،1947) کے ضوابط کے تحت ہوتا ہے۔ فارن ایکٹ مینول ملک میں زرمبادلہ کے کاروبار کو چلانے کے لیے منظور شدہ ڈیلروں(اے ڈیز)، ایکسچینج کمپنیوں، عوام بشمول ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں اور فریقین کی رہنمائی کے لیے قواعد و ضوابط کا احاطہ کرتا ہے۔ ہدایات/ پالیسیاں/ طریق کار /ایف ای سرکلرز/ سرکلر لیٹرز۔ ای پی ڈی متعلقہ سرکاری محکموں، وزارتوں، مختلف تجارتی تنظیموں، چیمبرز اور دیگر فریقوں کی مشاورت سےپالیسی اقدامات تشکیل دیتا ہے۔

زرمبادلہ کی منڈی میں استحکام کے اہداف حاصل کرنے کے لیے مذکورہ شعبہ درآمدات/ برآمدات، غیرملکی کرنسی اکاؤنٹس، فارورڈ کور سہولت، نجی/ سرکاری شعبے کی آمد زر/ انخلائے زر وغیرہ سے متعلق پالیسیاں وضع کرنے اور ان پر عملدرآمد کے لیے بھرپور انداز میں سرگرم ہے۔ شعبہ ہذا تجارتی پالیسی، ڈبلیو ٹی او، آزادانہ تجارتی معاہدوں، سرمایہ کارانہ پالیسیوں، دوطرفہ تجارتی معاہدوں سے متعلق امور اور ساتھ ہی اے سی یو، ای سی او، سارک وغیرہ جیسی خطے کی تنظیموں کے معاملات سے متعلق حکومت اور دیگر شعبوں کی مشاورت بھی کرتا ہے۔

ای پی ڈی لائسنسوں کے اجرا، ایکسچینج کمپنیوں کی ضابطہ کاری اور موثر نگرانی کے لیے بھی پالیسیاں تشکیل دیتا ہے، جس کا مقصد زرمبادلہ کی منڈی میں استحکام یقینی بنانا ہے۔ اس کے ساتھ یہ باضابطہ ذرائع سے ترسیلاتِ زر میں اضافے کے لیے فریقین کی معاونت و رہنمائی کرتا ہے۔ شعبہ ہذا ملک میں زرمبادلہ کے غیرقانونی کاروبار کو روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی بھرپور تعاون کرتا ہے۔

متذکرہ شعبہ کیپٹل اکاؤنٹ لین دین بشمول بیرونی براہ راست سرمایہ کاری، غیر ملکی قرضے، نجی شعبے کی جانب سے ضمانتیں، بیرون ممالک سرمایہ کاری ودیگر کے لیے حکومتی پالیسی پر عملدرآمد اور تعمیل میں سہولت کاری کا بھی ذمہ دار ہے۔

مزید برآں اے ڈیز کی جانب سے زرمبادلہ ضوابط کی تعمیل، بر مقام جائزہ رپورٹوں کی بنیاد پر نفاذی اقدامات اور بے قاعدگیوں کی تصحیح کرنا بھی ای پی ڈی کے دائرہ کار میں شامل ہے۔ اس ضمن میں معقول تعزیری اقدامات کیے جاتے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
PUBLICATIONS