•  
    SBP Policy Rate
    22.00% p.a.
     
    SBP Overnight
    Reverse
    Repo (Ceiling) Rate
    23.00% p.a
     
    SBP Overnight
    Repo (Floor) Rate
    21.00% p.a.
  •  
    Weighted-average Overnight Repo Rate
    As on 27-Mar-24

    22.68% p.a.
    KIBOR
    As on 28-Mar-24
    Tenor BID OFFER
    3-M 21.74 21.99
    6-M 21.45

    21.7

    12-M 20.87 21.37
     

  • MTBs
    Tenor Rates
    3-M 21.6601%
    6-M 20.3944%
    12-M 14.8998%
    (as on Mar 20, 2024)
    Fixed-rate PIB
    Tenor Cut-off Rates
    3-Y 16.7800%
    5-Y 15.4899%
    10-Y 14.5000%
    15-Y No Bid
    20-Y No Bid
    30-Y No Bid
    (as on Mar 13, 2024)

    Floating-Rate PIBs (Quarterly Coupon)

    Tenor Cut-off Price
    2-Y Bids Rejected
    3-Y Bids Rejected

    Floating-Rate PIBs
    (Half-yearly Coupon)

    Tenor Cut-off Price
    5-Y 95.8220
    10-Y 93.5557
    (as on Mar 20, 2024)
    GIS FRR
    Tenor Cut-off Rental Rate/Price
    3-Y 100.2842
    5-Y 100.0022
    GIS VRR
    Tenor Cut-off Margin/Price
    3-Y 99.0800
    5-Y 98.7600
    (as on 21-Dec-2023)
  • PIB Auction
    (Fixed Rate)
    16-Apr-24


    MTB
    03-Apr-24

    Floating Rate PIB
    (Semi-Annual Coupon)


    03-Apr-24
    Floating-rate PIB
    (Quarterly Coupon)

    03-Apr-24
    As on 22-Mar-24
    SBP’s Reserves
    8,021.9
    Bank’s Reserves
    5,405.7
    Total Reserves
    13,427.6

  •  
    As on 28-Mar-24
     
    M2M
    Revaluation Rate
    278.0333
    Weighted
    Average Rate
    Bid: 277.8065
    Offer:

    278.2463

 
 
 
 
  شعبہ زری پالیسی 

شعبہ زری پالیسی (ایم پی ڈی ) کا شمار بینک دولت پاکستان کے پالیسی سے متعلقہ بنیادی شعبوں میں ہوتا ہے، شعبہ ہٰذا اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کی تشکیل، ترویج اور عملدرآمد کے لیے معلوماتی اور تجزیاتی معاونت فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ زری پالیسی کی تشکیل کو بنیادی فرض گردانتے ہوئے، یہ شعبہ ناصرف زری پالیسی بیان/ فیصلے کی تیاری بلکہ اس کی مؤثر ترویج کے لیے بھی اپنے خاطر خواہ وسائل وقف کرتا ہے۔

ایک برس میں دو تفصیلی بیانات اورچار مختصر فیصلے تیار اور جاری کیے جاتے ہیں۔ ان بیانات میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران معیشت کے کلیدی متغیرات اور آئندہ کے امکانات کی بابت ماضی کے زری پالیسی موقف کے اثر کاتجزیاتی جائزہ لیاجاتا ہے، دوسری جانب زری پالیسی فیصلے کے ساتھ معیشت کے دوراندیشی پر مبنی جائزے کے فیصلوں کو مختصر رکھا جاتا ہے۔

شعبہ زری پالیسی معاشیاتی شماریات کی تکنیکوں کو استعمال کرکے معیشت کے کلیدی متغیرات جیسے مہنگائی، برآمدات اور درآمدات کی پیش گوئی کرتا ہے۔ یہ شعبہ ان پیش گوئیوں کو درپیش اپ سائیڈ اور ڈاؤن سائیڈ خطرات کا بھی جائزہ لیتا ہے۔ اسی طرح اس شعبے کی جانب سے زری کھاتوں کے تفصیلی اندازے بھی پیش کرتا ہے۔ شعبہ ہذٰا زری مجموعوں کے مختلف حصوں کی اہم پیش رفتوں کا بھی ریکارڈ رکھتا ہے، جیسے بینکاری نظام سے لیے جانے والےحکومتی قرضے، نجی شعبے کا قرضہ، اجناسی کےامور، زیرِ گردش کرنسی وغیرہ، اس کامقصد قرضے کا معیشت کے دیگر شعبوں سے ربط کا تعین کرنا ہوتا ہے۔ ان پیش رفتوں اور اندازوں کی بنیاد پر دور اندیشی پر مبنی تجزیاتی جائزہ اور مہنگائی، بیرونی تجارت اور زری و قرضے کے حالات کی بابت مستقبل کے امکانات مرتب کیے جاتے ہیں۔

اسی طرح شعبہ کی جانب سے تیار کردہ معیشت کے حوالے سے پیش گوئیوں/ مستقبل کے امکانات کو شامل کرکے مالی پروگرامنگ پر مبنی معاشی فریم ورک بھی تیار کیا جاتا ہے، جو معیشت کے چار شعبوں مثلاً حقیقی، مالیاتی، بیرونی اور زری کے تعامل کا اندراج کرتا ہے۔ یہ شعبہ بازار کے حالات پر زری پالیسی کے اثر کا بھی تجزیہ کرتا ہے اور معاشی حالات میں تبدیلیوں سےبازارکی سیالیت اور شرح سود پر پڑنے والےمتوقع اثر کا جائزہ پیش کرتا ہے۔ یہ نتائج سینئر انتظامیہ کو مہیا کیے جاتے ہیں، اور انہیں پالیسی فیصلوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ایم پی ڈی تجزیہ کاروں اور علمی ماہرین کے لیے زری پالیسی کے مسائل، تصورات اور عملدرآمد کے موضوعات پر سیمینارز کا بھی انعقاد کرتا ہے۔ یہ شعبہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف سے تبادلہ خیال و مشاورت کرکے درکار پیش گوئیاں، مفروضاتی منظرنامے پر مبنی تجزیئے اور اثرات کا جائزہ بھی مرتب کرتا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے مختلف جائزہ مشنز کی شرائط کے مطابق یہ شعبہ اسٹیٹ بینک سے متعلق مجموعی معلومات/ اعدادوشمار آئی ایم ایف کو فراہم کرتا ہے۔ شعبے کے افسران مسائل کی نشاندہی اور بحث کو جِلا دینے کے لیے زری پالیسی سے متعلقہ عنوانات پر باقاعدگی سے تجزیاتی نوٹس اور ورکنگ پیپرز لکھتے ہیں، جنہیں مناسب نظرثانی کے عمل سے گزارنے کے بعدایم پی ڈی کی اندرونی ویب سائٹ پر آویزاں کردیا جاتا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
PUBLICATIONS