•  
    SBP Policy Rate
    22.00% p.a.
     
    SBP Overnight
    Reverse
    Repo (Ceiling) Rate
    23.00% p.a
     
    SBP Overnight
    Repo (Floor) Rate
    21.00% p.a.
  •  
    Weighted-average Overnight Repo Rate
    As on 27-Mar-24

    22.68% p.a.
    KIBOR
    As on 28-Mar-24
    Tenor BID OFFER
    3-M 21.74 21.99
    6-M 21.45

    21.7

    12-M 20.87 21.37
     

  • MTBs
    Tenor Rates
    3-M 21.6601%
    6-M 20.3944%
    12-M 14.8998%
    (as on Mar 20, 2024)
    Fixed-rate PIB
    Tenor Cut-off Rates
    3-Y 16.7800%
    5-Y 15.4899%
    10-Y 14.5000%
    15-Y No Bid
    20-Y No Bid
    30-Y No Bid
    (as on Mar 13, 2024)

    Floating-Rate PIBs (Quarterly Coupon)

    Tenor Cut-off Price
    2-Y Bids Rejected
    3-Y Bids Rejected

    Floating-Rate PIBs
    (Half-yearly Coupon)

    Tenor Cut-off Price
    5-Y 95.8220
    10-Y 93.5557
    (as on Mar 20, 2024)
    GIS FRR
    Tenor Cut-off Rental Rate/Price
    3-Y 100.2842
    5-Y 100.0022
    GIS VRR
    Tenor Cut-off Margin/Price
    3-Y 99.0800
    5-Y 98.7600
    (as on 21-Dec-2023)
  • PIB Auction
    (Fixed Rate)
    16-Apr-24


    MTB
    03-Apr-24

    Floating Rate PIB
    (Semi-Annual Coupon)


    03-Apr-24
    Floating-rate PIB
    (Quarterly Coupon)

    03-Apr-24
    As on 22-Mar-24
    SBP’s Reserves
    8,021.9
    Bank’s Reserves
    5,405.7
    Total Reserves
    13,427.6

  •  
    As on 28-Mar-24
     
    M2M
    Revaluation Rate
    278.0333
    Weighted
    Average Rate
    Bid: 277.8065
    Offer:

    278.2463

 
 
 
 
  شعبہ بینکاری معائنہ-II 

شعبہ بینکاری معائنہ -II(بی آئی ڈی-II) کا شمار اسٹیٹ بینک کے بنیادی شعبوں میں ہوتا ہے، یہ شعبہ اسٹیٹ بینک کی بنیادی ذمہ داری یعنی مالی اداروں کی نگرانی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے، جس کا مقصد مالی نظام کا استحکام اور امانت گزاروں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے، تاکہ نظام پر عوام کا اعتماد یقینی بنایا جا سکے۔ مالی شعبے میں بدلتے ہوئے عالمی حالات کے پیش نظر مسلّمہ بین الاقوامی روایات کے مطابق یہ شعبہ فعال معائنے کے ذریعے متعلقہ فریقوں کا مفاد محفوظ بنانے کی بھی سعی کرتا ہے۔

برمقام جائزے کو نگرانی کا کلیدی طریقہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس سے کسی ادارے کے حالات کے بارے میں تازہ معلومات ملتی ہیں۔ بینکوں/ خرد مالکاری (مائکرو فنانس) بینکوں کا برمقام جائزہ کیملز فریم ورک(سرمایہ، معیارِ اثاثہ، انتظام کاری، آمدنی، سیالیت اور سسٹم اینڈ کنٹرولز) کی بنیاد پر باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔معائنے میں عام طور پر توجہ خطرے کے تعین، قوانین کی تعمیل، ضوابط و نگراں احکامات، پالیسی و ضوابط کی پاسداری، اندرونی کنٹرولز کی موزونیت، گورننس فریم ورک اور روایات پر ہوتی ہے۔ کیملز فریم ورک کی بنیاد پرمعمول کے معائنے کے ساتھ اسلامی بینکوں کی شریعت سے ہم آہنگی کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔

برمقام معائنے ایک منظور شدہ جائزہ شیڈول کے مطابق کیے جاتے ہیں۔ معائنوں کے تواتر کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ زیرِ معائنہ بینک/ ترقیاتی مالی ادارےکی درجہ بندی کیا ہے، جس میں توجہ اس بات پر دی جاتی ہے کہ نگرانی کی خاطر دیے گئے وسائل کو نظامیاتی اعتبار سے اہم اداروں اور ان اداروں پر صرف کیا جائے جن کے حوالے سے زیادہ تشویش پائی جائے۔ بینک کے معائنہ کار حضرات ادارے کے تجزیے کے حوالے سے اپنی معائنہ رپورٹیں قلمبند کرتے ہیں، جنہیں بینکوں کی اعلیٰ انتظامیہ سے تبادلہ خیال کے بعد حتمی شکل دی جاتی ہے۔ معائنہ رپورٹیں متعلقہ اداروں اور اسٹیٹ بینک کے متعلقہ شعبوں کو بھیجی جاتی ہیں۔

درج ذیل فہرست ان بینکوں کی ہے جو شعبہ بینکاری معائنہ –II کو مختص کیے گئے ہیں۔

مالی ادارے کا نام نمبر شمار
 
کمرشل بینک
بینک الفلاح لمیٹڈ 1)
بینک الحبیب لمیٹڈ 2)
حبیب بینک لمیٹڈ 3)
حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ 4)
جے ایس بینک لمیٹڈ 5)
ایم سی بی بینک لمیٹڈ 6)
سامبا بینک لمیٹڈ 7)
سلک بینک لمیٹڈ 8)
سونیری بینک لمیٹڈ 9)
بینک آف خیبر 10)
بینک آف پنجاب 11)
بینک آف ٹوکیو بینک - متسوبشی یو ایف جے لمیٹڈ - پاکستان آپریشنز 12)
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ 13)
   
اسلامی بینک
البرکہ بینک (پاکستان) لمیٹڈ 14)
بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ 15)
برج بینک لمیٹڈ 16)
دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ 17)
میزان بینک لمیٹڈ 18)
ایم سی بی اسلامی بینک لمیٹڈ 19)
   
ترقیاتی مالی ادارے
اؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ 20)
پی اے آئی آر انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ 21)
پاک برونائی انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ 22)
پاک چین انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ 23)
پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ 24)
پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ 25)
پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ 26)
سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ 27)
   
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
PUBLICATIONS