اسٹیٹ بینک کے بارے میں/ کیریئر گورنرز 

سابق گورنر
 




سید سلیم رضا


سید سلیم رضا نے 2 جنوری 2009ء کو گورنر بینک دولت پاکستان کا عہدہ سنبھالا۔ اس عہدے پر فائز ہونے سے قبل آپ فروری 2006ء سے پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرز کرنے والے سلیم رضا بینک دولت پاکستان کے 15 ویں گورنر ہیں۔ وہ بین الاقوامی بینکاری میں 36 سالہ تجرے کے حامل ہیں۔ وہ سٹی بینک این اے کے ساتھ مختلف حیثیتوں سے منسلک رہے، 1989ء سے 2006ء تک لندن میں قیام کے دوران وہ مشرق وسطیٰ، افریقہ اور برطانیہ، وسطی اور مشرقی یورپ کے کنٹری اور ریجنل مینجمنٹ سے وابستہ رہے۔ وہ کریڈٹ اور کارپوریٹ فنانس، ریئل اسٹیٹ اور گلوبل ایسِٹ )بانڈز اور ایکویٹیز( مینجمنٹ میں تجربے کے حامل ہیں۔ وہ 1983ء سے 1987ء تک پاکستان میں سٹی بینک کے کنٹری ہیڈ بھی رہے۔

جناب سلیم رضا نے پی بی سی کے علاوہ کثیر طرفی اداروں اور سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت میں بھی بزنس سے متعلق متنوع امور پر کام کیا ہے۔ وہ مختلف موضوعات بشمول سرکاری و نجی شراکتوں کے لیے ایک فعال کردار، کیپٹل مارکیٹوں کی وسعت پذیری اور گہرائی، طویل مدتی کارپوریٹ قرضہ منڈیوں کی تشکیل، کارپوریٹ نظم و نسق، مسابقتی استعداد کاری وغیرہ پر لاتعداد رپورٹوں، سروے اور سفارشات کی تیاری میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔


سابق گورنرز (اسٹیٹ بینک کے سابق گورنروں کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں)