زری پالیسی کمیٹی بینک دولت پاکستان کی ایک خودمختار مجلس ہے جس کی ذمہ داری اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی تشکیل دینا ہے۔ بالخصوص ایم پی سی پالیسی شرح سود کا تعین کرتی ہے اور زری پالیسی بیان منظور کرتی ہے۔ ایم پی سی دس اراکین پر مشتمل ہے: گورنر (صدرنشین)، بورڈ کے تین ارکان جنھیں بورڈ نامزد کرتا ہے، اسٹیٹ بینک کے تین سینئر ایگزیکٹوز، جنھیں گورنر نامزد کرتے ہیں، اور تین بیرونی ارکان ( معاشیات دان) جن کا تقرر اسٹیٹ بینک بورڈ کی سفارش پر وفاقی حکومت کرتی ہے۔ بیرونی اراکین کا تقرر تین سالہ مدت کے لیے کیا جاتا ہے۔
زری پالیسی کمیٹی |