مالی استحکام  

 
مالی استحکام کی جانچمیعادی جانچ

مالی استحکام کا جائزہ:
مالی استحکام کا جائزہ ایک سالانہ دستاویز ہے جس میں مالی شعبے کا جامع تجزیہ پیش کیا جاتا ہے، اس میں بینکوں اور غیر بینک مالی اداروں، مالی بازاروں اور مالی بازاروں کے انفرا سٹرکچر کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ مالی استحکام کا جائزہ کا بنیادی مقصد ان اہم خطرات (اچانک اور نظمیاتی دونوں) کا پتہ لگانا ہے جو مالی شعبے کے رواں طریقے سے چلنے میں حائل ہو سکتے ہیں یا اسے روک سکتے ہیں، نیز یہ دستاویز معیشت کے دوسرے شعبوں جیسے بیرونی، مالیاتی، زری، اور حقیقی کے ساتھ ان خطرات کے اگلے اور پچھلے روابط بھی زیرِ بحث لاتا ہے۔ تازہ ترین ’مالی استحکام کا جائزہ‘ اس لنک پر دستیاب ہے:
http://www.sbp.org.pk/fsr/index.htm

شعبہ بینکاری کا سہ ماہی کارکردگی جائزہ (QPR ):
کسی ملک کے مرکزی بینک کا ایک اہم فریضہ یہ بھی ہوتا ہے کہ مالی شعبے میں ہونے والی تازہ ترین صورت حال سے مارکیٹ کو مطلع رکھے۔ چونکہ شعبہ بینکاری ملک کے مالی شعبے کے کُل اثاثوں کا تین چوتھائی ہے اس لیے ضروری ہے کہ مرکزی بینک اس شعبے کے بارے میں معلومات بروقت فراہم کرے۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک شعبہ بینکاری کا سہ ماہی کارکردگی جائزہ شائع کرتا ہے جس میں بینکوں کی کارکردگی اور مضبوطی کا تجزیہ کیا جاتا ہے اور اگلی سہ ماہی کا ممکنہ منظر نامہ بھی بیان کیا جاتا ہے۔ شعبہ بینکاری کا سہ ماہی کارکردگی جائزہ کا تازہ ترین شمارہ اس لنک پر دستیاب ہے۔
http://www.sbp.org.pk/publications/q_reviews/qpr.htm


سہ ماہی کمپینڈیم (QC ):
معیشت کے مختلف اسٹیک ہولڈرز (ضابطہ سازوں، تعلیمی اداروں، سرکاری اور نجی شعبے) کے لیے معیاری معلومات کے ساتھ ساتھ مالی شعبے کی شماریات بھی نہایت اہم ہوتی ہیں۔ ان ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے اسٹیٹ بینک ہر سہ ماہی میں بینکاری نظام کی صورتحال بیان کرنے کے لیے جامع شماریات کی صورت میں سہ ماہی کمپینڈیم شائع کرتا ہے۔ اس کمپینڈیم میں شعبہ بینکاری، اسلامی بینکاری اور ترقیاتی مالی اداروں کے بارے میں تفصیلی اعدادوشمار فراہم کیے جاتے ہیں جن میں بیلنس شیٹ کا اسٹرکچر، آمدنی کا معیار، اثاثوں کا معیار، کفایتِ سرمایہ، اور دباؤ کی جانچ کے نتائج شامل ہوتے ہیں۔ سہ ماہی کمپینڈیم کا تازہ ترین شمارہ اس لنک پر دستیاب ہے:
http://www.sbp.org.pk/ecodata/fsi.asp.

مالی اصابت کے اظہاریے (FSIs) :
کمپینڈیم میں شعبہ بینکاری کے تفصیلی اعدادوشمار کے علاوہ مالی اصابت کے اظہاریوں کا ایک جامع مجموعہ بھی شامل ہوتا ہے۔ مالی اصابت کے اظہاریوں کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کے اشتراک سے Core اور FSIs  Encouragedاور آئی ایم ایف کی متعلقہ ہدایات کی روشنی میں میٹا ڈیٹا تیار کیا ہے۔ مالی اصابت کے ان اظہاریوں میں وہ اظہاریے بھی شامل ہیں جو شعبہ بینکاری کے ساتھ اپنے روابط کی بنا پر نظمیاتی مضمرات رکھتے ہیں۔ شعبہ بینکاری کے مالی اصابت کے بنیادی اظہاریوں کے علاوہ یہ FSIs  Encouraged کا بھی احاطہ کرتے ہیں اور دیگر مالی کارپوریشنز (OFCs )، غیر مالی کارپوریشنز (NFCs) ،  منڈی کی سیالیت، اور ریئل اسٹیٹ منڈیوں کے بارے میں اضافی معلومات بھی مہیا کرتے ہیں۔ Core اور FSIs  Encouragedدونوں سہ ماہی کمپینڈیم میں جون 2015ء سے باقاعدگی سے شائع ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیے جاتے ہیں جنہیں اس کی ویب سائٹ پر اس لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے:

http://data.imf.org/?sk=f7637ad1-a831-4f7e-9449-e19ca73ff245&sId=1404840497146&ss=1404840497146