1) اسٹیٹ بینک کا حکومتی قرض کی انتظام کاری میں کردار
اسٹیٹ بینک ملکی سطح پر حکومتی قرض کی انتظام کاری کے لیے بطور ایجنٹ کام کرتا ہے۔ قابل تشہیر حکومتی تمسکات (ایم ٹی بیز، پی آئی بیز اور جی آئی ایس) کی نیلامی اور حکومتی قرض کے مخصوص اعدادوشمار کی انتظام کاری کی ذمہ داری اسٹیٹ بینک کی ہے۔ اسٹیٹ بینک حکومتی تمسکات کے بنیادی ڈیلرز کی ضابطہ کاری کے فرائض سے بھی عہدہ برآ ہوتا ہے۔
حکومتی تمسکات کے بازارِ قرض کی سیالیت میں بہتری لانا اسٹیٹ بینک کا ہدف ہوتا ہے، جس کے لیے نرخوں کے انکشاف اور سرمایہ کار بنیاد کی تنوع میں بہتری، اور بینکوں کے ثالثی عمل کو مزید موثر بناکر سرمایہ کاروں کی بچتوں کو براہ راست آلات قرض کی جانب گامزن کیا جاتا ہے۔
2) حکومتی قرض کے بازار کیا ہیں اور کیوں اہم ہیں؟
حکومتی قرض کے بازار مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے آلات قرض کے ذریعے حکومت کے لیے فنڈز جمع کرنے کے بازار ہیں۔ پاکستان میں یہ آلات ایم ٹی بیز، پی آئی بیز، جی آئی ایس، قومی بچت آلات، یورو بانڈز اور بین الاقوامی صکوک وغیر ہیں۔
بیع موجل (اسلامی طریقہ برآئے موخر ادائیگی)
حکومتی قرض کا موثر بازار قیمتوں کا بہتر انکشاف، سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ اور حکومت کے لیے قرض گیری کی لاگت میں کمی کرتا ہے۔
حکومتی قرض کا موثر بازار قیمتوں کا بہتر انکشاف، سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ اور حکومت کے لیے قرض گیری کی لاگت میں کمی کرتا ہے۔
3) قابل تشہیر حکومتی تمسکات ایم ٹی بیز: عام لفظوں میں ایم ٹی بیز ٹی بلز کے طور پر جانے جاتے ہیں، جوکہ وسط مدتی اور انتہائی سیال حکومتی تمسکات ہوتے ہیں، ان کا اجرا3، 6 اور12 ماہ کی مدت کے لیے ہوتا ہے۔ ان ایم ٹی بیر کی نیلامی ہر چودہ روز بعد (بروز بدھ) کی جاتی ہے۔ پہلے سے جاری کردہ نیلامی کیلنڈر کے ذریعے نیلامی اور تصفیے کی تاریخیں، ہدفِ رقم اور عرصیت رقم بتائی جاتی ہے۔
پی آئی بیز: پی آئی بیز وسط تا طویل المدت حکومتی تمسکات ہوتے ہیں، جوکہ 3، 5 ،10 یا 20 برسوں کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔ نیلامی کی تفصیلات اور تصفیے کی تارخیں، ہدفِ رقم اور عرصیت رقم کیلنڈر میں بتائی جاتی ہیں۔
جی آئی ایس(ایف آر آر اینڈ وی آر آر): جی آئی ایس شریعت سے ہم آہنگ اسلامی آلاتِ قرض ہوتے ہیں، فی الوقت ان کا اجرا 3 برسوں کی مدت کے لیے کیا جاتا ہے۔ جی آئی ایس تغیر پذیر شرحِ کرایہ(وی آر آر) یا مستقل شرحِ کرایہ(ایف آر آر) کی بنیاد پر جاری کیے جاسکتے ہیں۔
حکومتی تمسکات کی تفصیلات انویسٹر گائیڈ میں دستیاب ہیں
MTB: http://www.sbp.org.pk/dmmd/Guidelines/MTB.pdf
PIB: http://www.sbp.org.pk/dmmd/Guidelines/PIB.pdf
GIS: http://www.sbp.org.pk/dmmd/Guidelines/Sukuk.pdf
4) قابل تشہیر حکومتی تمسکات کا اجرا اسٹیٹ بینک حکومتِ پاکستان کے توسط سے پہلے سے جاری کردہ نیلامی کیلنڈر کی بنیاد پر قابل تشہیر حکومتی تسمکات کی کثیر النرخ نیلامی کرتا ہے۔ نیلامی کیلنڈر کا فیصلہ حکومتِ پاکستان کرتی ہے اور اسٹیٹ بینک بازار میں اسے مشتہر کرتا ہے۔ ایم ٹی بیز کی نیلامی چودہ روزہ بنیاد پر کی جاتی ہے، جبکہ پی آئی بیز کی نیلامی ضرورت کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ یہ نیلامیاں بدھ کو کی جاتی ہیں اور ان کا تصفیہ T+1 کو یعنی بعد میں آنے والی جمعرات کو کیا جاتا ہے۔ حکومتی تمسکات کے بنیادی ڈیلروں(پی ڈیز) کو حکومتی تمسکات کی نیلامی میں شرکت کرنے اجازت ہوتی ہے۔ نیلامی کیلنڈر میں نیلامی اور تصفیے کی تاریخوں، عرصیت رقم اور ہدفِ نیلامی کی رقم کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ، بلوم برگ اور رائیٹرز پریہ کیلنڈر ہر ماہ آئندہ تین مہینے کے لیے اجرائی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے۔ نیلامی کے نتائج قطع یافتوں یا تسلم شدہ رقوم کا فیصلہ حکومت پاکستان کرتی ہے اور نیلامی کے روز ہی اسٹیٹ بینک بازار میں اسے مشتہر کرتا ہے۔
مالی سال 17ء کے لیے پرائمری ڈیلروں کی فہرست
1. حبیب بینک
2. نیشنل بینک
3. الائیڈ بینک
4. پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ
5. جے ایس بینک
6. ایم سی بی بینک لمیٹڈ
7. یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ
8. بینک الفلاح لمیٹڈ
9. این آئی بی بینک لمیٹڈ
10. فیصل بینک لمیٹڈ
11. سٹی بینک این اے (پاکستان آپریشنز)
12. اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ
|