-
 |
| |
| SBP Policy Rate |
| 5.75% p.a. |
| |
SBP Overnight
Reverse
Repo (Ceiling) Rate |
| 6.25% p.a. |
| |
SBP Overnight
Repo (Floor) Rate |
| 4.25% p.a. |
|
-
 |
| |
| Overnight Weighted Average Repo Rate |
As on 12-May-17
5.82 % p.a. |
| |
KIBOR
As on 15-May-17 |
| Tenor |
BID |
OFFER |
| 3-M |
5.88 |
6.13 |
| 6-M |
5.89 |
6.14 |
| 12-M |
5.94 |
6.44 |
|
|
-
 |
| |
| MTBs |
| Tenor |
Rates |
| 3-M |
5.9910% |
| 6-M |
6.0109% |
| 12-M |
6.0273% |
|
| PIBs |
| Tenor |
Rates |
| 3-Y |
Bids Rejected |
| 5-Y |
Bids Rejected |
| 10-Y |
Bids Rejected |
| 20-Y |
No Bids Received |
|
GIS
Cut-off Margin over Benchmark*:
-50 bps
* Latest 6-M W.A MTB Rate
|
|
-
 |
MTB Auction
24-May-17 |
| |
| PIB Auction 17-May-17 |
|
 |
| |
| As on 05-May-17 |
SBP’s Reserves |
15,912.5 |
Bank’s Reserves |
4,878.0 |
Total Reserves |
20,790.5 |
|
|
-
 |
| |
| USD/PKR Rates |
| As on 15-May-17 |
| |
M2M
Revaluation Rate |
| 104.8387 |
| |
Weighted
Average Rate |
| Bid: |
104.7352 |
| Offer: |
104.9206 |
|
|
-
|
| تعارف |
مالی آلات، بشمول زر، بانڈز، حصص اور ماخوذہ کی تجارت کرنے والے بازار مالی بازار کہلاتے ہیں۔ ترقی یافتہ مالی بازار قرض گاروں(بچت کرنے والے) اور قرض گیروں(سرمایہ کار) کے درمیان ثالثی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے ساتھ معلومات کی ناموزونیت کو کم کرنے اور مرکزی بینک کو زری اور شرح مبادلہ کی پالیسیوں پرعملدرآمد کرنے اور ان کے اہداف کے حصول میں مدد دیتے ہیں۔
2) مالی بازار کی بنیادی اصطلاحات
بازارِ زر:
بازارِ زر ایک ایسا مالی بازار ہے، جس میں صرف قلیل المدت آلاتِ قرض (عرصیت ایک سال سے کم) کی تجارت ہوتی ہے۔ بازارِ زر قلیل المدت قرضوں اور امانتوں کے تھوک لین دین اور قلیل المدت مالی آلات کی تجارت کے لیے ہوتے ہیں۔ بازارِ زر کے اہم فریق درج ذیل ہیں:
مرکزی بینک اور حکومت
پرائمری ڈیلر/ مارکیٹ میکرز
بینک
غیربینک مالی ادارہ
بازارِ زر کے فنڈز اور کارپوریٹ
بازارِ زر کے بروکرز
باز خریداری/ ریپو:
باز خریداری کا معاہدہ تمسک کے فروخت کی ایسی قسم ہے جس میں فروخت کنندہ مستقبل میں کسی طے شدہ تاریخ اور مخصوص نرخ پر یہ تمسک دوبارہ خریدنے کا وعدہ کرتا ہے۔ بنیادی طور پر باز خریداری کا معاہدہ رہن شدہ قرض ہے، جس میں رہن تمسک ہے۔ شبینہ بازارِ زر ریپو شرح: یہ وہ شرح ہوتی ہے، جس کی بنیاد پر بازارِ زر میں ایک رات کے لیے ریپو کے سودے طے پاتے ہیں۔
طلبیدہ زر:
طلبیدہ زر مالی اداروں کو تفویض شدہ ایسے فنڈز ہوتے ہیں جن کی عرصیت طے شدہ نہیں ہوتی۔ یہ زر کسی بھی وقت طلب کی (نکلوائی) جاسکتی ہے۔ یہ بازارِ زر میں قلیل المدت ضروریات کے لیے شفاف قسم کی بِلا قرض گیری یا گاری ہے۔
سپردگی بمقابلہ ادائیگی (ڈی وی پی):
بازارِ زر کے آلات (ایم ایم آئیز) کے لین دین کی کلیئرنگ اور تصفیہ تمسکات کی ملکیت کی منتقلی کے اندراجِ کھاتہ نظام کے تحت ہوتے ہیں، جس میں ادائیگی کے عوض تسمکات کی سپردگی عمل میں آتی ہے۔ یہی سپردگی بمقابلہ ادائیگی (ڈی وی پی) کہلاتا ہے۔
اوور دی کاؤنٹر(او ٹی سی):
یہ ایک ثانوی بازار ہے، جس میں ڈیلرز کے پاس تسمکات کے مال نامے ہوتے ہیں اور وہ مختلف مقامات سے تمسکات کو" اوور دی کاؤنٹر" فروخت کرنے اور خریدنے کے لیے ایسے افراد کو ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں جو ان کے طے کردہ نرخوں کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہوں۔
بین البینک بازار:
بینکوں کے درمیان تھوک قرضوں اور امانتوں کی تجارت کا بازار۔ بولی: بولی کی شرح وہ شرح ہے، جس کے مطابق ایک بینک قرض گیری کا خواہش مند ہو۔
پیشکش:
پیشکش کی شرح وہ شرح ہے، جس کے مطابق ایک بینک قرض گاری کا خواہش مند ہو۔ اولین بازار: یہ ایک ایسا بازار ہوتا ہے، جس میں مالی آلات اور تمسکات کے نئے اجرا ابتدائی طور پر فروخت ہوتے ہیں۔
ثانوی بازار:
ایک ایسا بازار جس میں تمسکات کے اجرا اور عرصیت کے عرصے کے دوران ان کی خریدوفروخت ہو۔ سیالی ثانوی بازار سرمایہ کاروں کے لیے مالی آلات یا تسمکات کی کشش میں اضافہ کرتا ہے۔
بروکر:
یہ ایک ایسی ہستی ہے جو بازار زر میں بنیادی فریقوں میں سودے کے لیے نرخوں کی بابت اتفاق رائے کے ضمن میں بطور ایجنٹ یا ثالث کا کردار ادا کرتی ہے۔ بروکر کسی لین دین میں بنیادی فریق کا کردار ادا نہیں کرتے۔
ذیلی عمومی لیجر کھاتہ (ایس جی ایل اے): یہ بینک دولت پاکستان میں مالی اداروں یا بینکوں
کا ایک تمسکاتی کھاتہ ہوتا ہے۔ حکومتی تمسکات کے تصفیے کے ذمرے میں مارچ1991ء میں ایس جی ایل اے کو بینکوں اور مالی اداروں تک توسیع دیدی گئی
۔
جزدانِ سرمایہ کار برائے تمسکات (آئی پی ایس):
یہ بینکوں یا مالی اداروں میں موکلات کا تمسکاتی کھاتہ ہوتا ہے۔
|
|




 

|